تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 87 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 87

تاریخ احمدیت۔جلد 25 87 سال 1969ء طرف سے بھی نہایت خوش کن رپورٹیں ان کے کام کے بارے میں موصول ہوتی رہیں۔حضرت حاجی صاحب کے علاوہ اس تحریک کے اولین وفد میں جانے والے قریشی فضل حق صاحب دکاندار گول بازار ر بوہ کا نمونہ بھی قابل تقلید ہے۔انہوں نے نہایت خلوص سے ہر موقعہ پر لبیک کہا۔ان کا عرصہ 86- وقف میں 1 وقف ہیں ہفتے تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا سفرمری اسلام امام همام حضرت استح الثامنة اس سال امام ہمام حضرت خلیفہ امسیح الثالث مری، کراچی اور لاہور تشریف لے گئے اور اپنے مبارک انفاس قدسیہ اور پر معارف خطابات سے نہ صرف مخلصین جماعت بلکه غیر از جماعت معزز دوستوں کو بھی سرفراز فرمایا اور حضور کی روحانی توجہ کے طفیل خدا تعالیٰ نے ان تینوں مقامات کے احمدیوں میں زندگی کی نئی روح پھونک دی۔حضور ۲۳ جون سے ۵/اگست تک مری میں رونق افروز رہے۔حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ۲۳ جون کو صبح سات بجے بذریعہ موٹر کار مری کے لیے روانہ ہوئے اور ساڑھے تین بجے بعد دو پہر مری پہنچ گئے۔کثیر احباب نے دفتر پرائیوٹ سیکرٹری کے احاطہ میں جمع ہو کر حضور کو الوداع کہنے کی سعادت حاصل کی۔روانگی سے قبل حضور نے از راہ شفقت جملہ حاضر احباب کو شرف مصافحہ عطا کیا اور اجتماعی دعا فرمائی۔اس دوران ۹ جولائی کو ایک بجے بعد دو پہر بذریعہ موٹر کار بوہ تشریف لائے اور ۱۴ جولائی کو صبح پونے چھ بجے واپس تشریف لے گئے۔) حضور کے ہمراہ چوہدری محمد علی صاحب مضطر ایم اے ( پرائیویٹ سیکرٹری ) اور صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب بھی تھے۔ان ایام میں حضور نے ابتداء مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری اور بعد میں صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کو امیر مقامی مقررفرمایا۔حضور پر نور اپنی دوسری دینی اور علمی مصروفیات کے علاوہ ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کے بعد اپنے روح پرور ملفوظات اور مواعظہ حسنہ سے متمتع فرماتے رہے۔۲۵ جون کو مولانا محمد یعقوب خان صاحب ( غیر مبائع۔ایڈیٹر رسالہ لائٹ۔آپ بعد ازاں بیعت کر کے جماعت مبائعین میں شامل ہو گئے تھے ) اپنے صاحبزادہ کیپٹن عبدالسلام صاحب اوران