تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 67 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 67

تاریخ احمدیت۔جلد 25 67 سال 1969ء خدا تعالیٰ کے احکام کی اطاعت کریں۔ہم اور بھی زیادہ قرآن کریم سے محبت اور پیار کریں۔ہم اور بھی زیادہ نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجیں کہ آپ ہی کے طفیل سب کچھ ہم نے پایا ہے اپنے گھر سے تو کچھ نہ لائے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ذاتی محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس محبت کے شعلوں کو زیادہ سے زیادہ بھڑکاتے رہنے کی کوشش کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر جو اطاعت کے رنگ میں ہے جو خدا کہے گا ہم مانیں گے یہی شکر ہے۔کتنا بڑا احسان اس نے کیا ہے شکر تو ادا ہی نہیں ہوسکتا۔ایک کوشش ہے شکر کے ادا کرنے کی اور اس کی اصولی بھی شکل بنتی ہے اطاعت کی کہ جو خدا کہے گا ہم مانیں گے۔خدا یہ کہتا ہے کہ فساد نہیں کرنا بدامنی نہیں پیدا کرنی۔کسی کو ستانا نہیں۔حکومت کے لئے اس قسم کے حالات نہیں پیدا کرنے کہ وہ پریشان ہو جائے۔پریشانی کے حالات نہیں پیدا کرنے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مسئلہ کو بار بار جماعت کے سامنے رکھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ایک بلند معیار پر قائم ہے۔قانون کی پابندی اور معروف میں حکومت وقت کی اطاعت اور ملک میں اس ملک میں نہیں بلکہ جہاں جہاں بھی احمدی ہیں تمام ممالک میں ) احمدی یہ کوشش کرتے ہیں کہ فتنہ و فساد نہ پیدا ہو۔امن کا ماحول رہے اور اگر کسی وجہ سے پیدا ہو جائے تو احمدیوں کا حصہ اس فتنے میں کوئی نہیں ہوتا۔احمدیوں کا حصہ اس ظلم میں کو ئی نہیں ہوتا“۔69 تعلیم القرآن کی مؤثر تحریک سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث نے ۴ ر اپریل ۱۹۶۹ء کے خطبہ جمعہ میں مجالس موصیان، انصار اللہ اور لجنات اماءاللہ کو خصوصی ہدایت فرمائی کہ وہ پوری جماعت میں قرآن کریم کی تعلیم کو تر ویج دیں اور اس سلسلہ میں پورے اخلاص، جوش اور ہمت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ اور انتہائی کوشش کے ساتھ تعلیم القرآن کے اس دوسرے دور میں داخل ہوں۔یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ نئے بچے ، نئے افراد، نئی جماعتیں اور نئی قومیں اسلام میں داخل ہوں گی اور اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا۔تو ساری دنیا کا معلم بنے کی تربیت آپ ہی کو