تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 370 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 370

تاریخ احمدیت۔جلد 25 370 سال 1969ء شکار ہوں۔مسلمان طلباء نے اس لیکچر کو بہت پسند کیا اور دوبارہ لیکچر کی درخواست کی نیز بڑے ذوق شوق سے جماعتی لٹریچر لیا۔ججہ کے سکھ اصحاب حضرت بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ کی پانچ سوسالہ برسی منا رہے تھے۔اس تقریب پر آپ نے ججہ کے گوردوارہ میں پر اثر لیکچر دیا جس سے سکھ دوست بہت محظوظ ہوئے اور دوبارہ لیکچر کی خواہش کا اظہار کیا۔اسی تعلق میں آپ نے دوسرا لیکچر جہ سے آٹھ میل دور را ہوانی اسٹیٹ کے وسیع ہال میں دیا جس میں ہندو اور سکھ دونوں شامل تھے۔دونوں لیکچروں میں آپ نے حضرت بابا صاحب کی توحید پرستی اور مسلمان بزرگوں سے قلبی تعلقات اور قریبی روابط کا تفصیلی ذکر کیا جس کو منتظمین جلسہ نے بہت سراہا۔ایک سکھ دوست نے کہا کہ بلاشبہ جماعت احمد یہ اپنی رواداری اور تعلق کی بناء پر ہمارے زیادہ قریب ہے اور ہم اس تعلق کی بہت قدر کرتے ہیں۔مؤخر الذکر لیکچر میں بھارت کے مشہور دانشور اور صحافی اور کثیر الاشاعت اخبار السٹریٹڈ ویکلی ( The Illustrated Weekly, Bombay) کے ایڈیٹر سردار خشونت سنگھ بھی شامل تھے جن کے اعزاز میں سکھوں نے بعد ازاں ججہ کے مشہور ہوٹل کر سٹڈ کرین میں ایک استقبالیہ دیا جس میں صوفی صاحب بھی مدعو تھے۔مشن کی طرف سے عرصہ زیر رپورٹ میں حسب ذیل کتابیں شائع ہوئیں۔۱۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بائبل میں۔مؤلفہ صوفی محمد اسحاق صاحب ( سواحیلی ) تعداد پانچ ہزار۔۔دعاؤں پر ایک کتاب - مؤلفہ صوفی محمد اسحاق صاحب ( سواحیلی ) تعداد پانچ ہزار۔۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ مؤلفه حکیم فضل الرحمن صاحب سابق رئيس التبليغ مغربی افریقہ (لوگنڈی) یہ کتابیں ملک بھر میں بہت مقبول ہوئیں اور ان آٹھ ماہ میں یوگنڈا مشن نے دس ہزار شلنگ کا لٹریچر فروخت کیا جو گذشتہ پورے سال کی فروخت سے تین گنا تھا۔باوجود یکہ یوگنڈا پریس کے قبضہ میں تھا احمد یہ مشن کا تذکرہ ملک کے وقیع اخبار یوگنڈا آرگس میں ہوتا رہا۔اسلامی تہواروں پر اس اخبار نے صوفی صاحب کے متعدد مضامین سپر داشاعت کئے۔اسپرانٹو زبان میں ترجمہ قرآن کی اشاعت کی خبر چھپی۔ایک روز اس کے صفحہ اول پر لو گنڈی ترجمہ قرآن کے مترجمین مولانا جلال الدین صاحب قمر اور جناب ذکر یا کزیٹو کے فوٹو نمایاں طور پر شائع ہوئے اور اندرونی صفحہ پر ایک کالم میں جماعت احمدیہ کی دینی مساعی پر ایک نوٹ شائع ہوا۔اسی طرح