تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 366 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 366

تاریخ احمدیت۔جلد 25 366 سال 1969ء ریڈیو: ریڈیو ہالینڈ نے کئی بار مولوی عبد الحکیم صاحب اکمل کے معلومات افروز انٹرویو بلکہ خطبہ جمعہ بھی نشر کیا۔ریڈیو نے دعا کی اہمیت کے موضوع پر ایک پروگرام ترتیب دیا جس میں اسلام عورت اور عیسائیت کے چھ مختلف فرقوں کے نمائندوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقعہ دیا گیا۔اسلام کی نمائندگی کی توفیق وسعادت مسجد احمد یہ ہالینڈ کے امام عبدالحکیم صاحب اکمل کو نصیب ہوئی۔چنانچہ آپ نے دعا کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات سے مزین اپنا مضمون پڑھا۔چنانچہ نصف گھنٹہ کا یہ پروگرام ملک بھر میں دلچسپی کے ساتھ سنا گیا۔مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور سانحہ آتشزدگی (۲۱ / اگست ۱۹۶۹ء) کی خبر تمام عالم اسلام کے لئے نہایت جگر پاش خبر تھی جس سے سب مسلمان گہرے درد و کرب کا شکار ہو گئے۔اس موقعہ پر صلاح الدین خان صاحب مربی سلسلہ کا ایک انٹرویو ریڈیو ہالینڈ پر نشر ہوا جس میں آپ نے اس اندوہناک واقعہ پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کیلئے مسجد اقصیٰ کی اہمیت کو واضح کیا نیز دورانِ گفتگو اسلام میں جہاد کے صحیح مفہوم اور اس کی اقسام کے علاوہ لفظ اسلام کے معنی اور اسلام کے مقصد کو واضح طور پر بیان کیا گیا۔ٹیلی ویژن :ہالینڈ ٹیلی ویژن نے ایک دلچسپ موضوع مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق ہمارا عقیدہ پر مختلف مذاہب کے نمائندوں کو اظہارِ خیال کی دعوت دی۔اس میں عیسائیت کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے مقررین کے علاوہ ایک یہودی نمائندہ بھی تھا۔اسلام کی طرف سے عبدالحکیم صاحب اکمل بطور نمائندہ اس موقعہ پر پیش ہوئے اور قرآن کریم سے استدلال کرتے ہوئے آپ نے حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق اسلامی نظریہ مؤثر رنگ میں ٹیلی ویژن کی وساطت سے باشندگانِ ہالینڈ کے سامنے پیش کیا جس کی پسندیدگی سے لوگوں نے فون اور خطوط کے ذریعہ اظہار کیا۔ڈچ ماہنامہ الاسلام کی اشاعت کے ذریعہ بھی تبلیغ اسلام کا فریضہ سرانجام دیا جاتا رہا۔اس کے علاوہ ہفتہ وار مجالس کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا جس میں نماز با جماعت کے بعد درس قرآن کریم دیا جاتا رہا۔یہ مجلس ہر ہفتہ کے روز ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک منعقد ہوتی رہی۔ایسی ہی ایک مجلس میں از راه کرم مکرم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بھی تشریف لائے اور حاضرین سے گفتگو فرمائی۔135