تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 234
تاریخ احمدیت۔جلد 25 رہ سکتا تھا۔77 234 سال 1969ء چوہدری عبید اللہ صاحب منہاس سابق امیر بہوڑ و چک نمبر ۸ ضلع شیخو پوره (وفات: ۲۰۔۲۱ جنوری ۱۹۶۹ء) آپ پُر جوش داعی الی اللہ تھے۔تحریک جدید کے ویر و وال مشن میں بھی تبلیغی خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔ڈاکٹر عنایت اللہ احمد صاحب سیالکوٹی (وفات: ۲۶ جنوری ۱۹۶۹ء) عرصہ تک سیکرٹری اصلاح وارشادر ہے۔طرز گفتگو ایسی تھی کہ سننے والا احمدیت کا مداح ہو جاتا تھا۔تحریک وقف عارضی کے مجاہد تھے۔جوش اور غیرت ایمانی طبیعت میں کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔چوہدری عبدالرحمن صاحب آف کر یام حال چک نمبر ۸۸ ج ب فیصل آباد (وفات: ۲۷ جنوری ۱۹۶۹ء) 79 آپ کے والد چوہدری مولا بخش صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بیعت کا خط لکھا تو آپ کا نام بھی اس میں درج کر دیا اس وقت آپ کی عمر صرف 9 سال تھی۔مستجاب الدعوات بزرگ تھے۔تقسیم سے قبل جماعت احمدیہ کر یام کے نائب امیر تھے اور چک نمبر ۸۸ میں آباد ہونے کے بعد پریذیڈنٹ کے عہدہ پر فائز رہے۔میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت احمدیہ ضلع راولپنڈی (وفات: ۲۷ جنوری ۱۹۶۹ء) آپ ۱۹۰۰ء میں پیدا ہوئے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں رحیم بخش صاحب تلونڈی کھجور والی ضلع گوجرانوالہ کے اکلوتے صاحبزادے تھے جو ۱۹۰۷ء کے اوائل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت سے مشرف ہوئے۔آپ کا نام ”سلسلہ حقہ کے نئے ممبر کے زیر عنوان فہرست میں بدر ۹ مئی ۱۹۰۷ صفحہ ا کالم ۴ نمبر ۸۴ پر اشاعت پذیر ہوا۔میاں عطاء اللہ صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔