تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 224 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 224

تاریخ احمدیت۔جلد 25 224 سال 1969ء اولاد زوجه اول: فاطمہ بی بی صاحبہ۔ان سے مندرجہ ذیل اولا د ہوئی۔سلطان محمد صاحب۔برہان محمد صاحب لقمان محمد صاحب امتہ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ عنایت احمد صاحب نصیرہ بیگم صاحبہ اہلیہ عنایت اللہ صاحب۔رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ جمال دین صاحب۔عزیزہ بیگم صاحبہ اہلیہ غلام مصطفی صاحب قدسیہ بیگم صاحبہ اہلیہ عنایت احمد صاحب۔امتہ اللہ بیگم صاحبہ کی وفات کے بعد قدسیہ بیگم صاحبہ کی ان سے شادی ہوئی تھی۔) زوجه دوم: بیگم بی بی صاحبہ۔ان سے مندرجہ ذیل اولا د ہوئی۔نصیرمحمد صاحب۔منیر محمد صاحب - جمیل محمد صاحب (صدر جماعت ۳۹ ڈی۔بی ضلع خوشاب)۔نیم محمد صاحب۔سلیم محمد صاحب۔جمیلہ بیگم صاحبہ اہلیہ یوسف بیگ صاحب۔حضرت ملک امام الدین صاحب سمبر یا لوی ولادت : ۱۸۹۰ء بیعت : ۱۹۰۵ء وفات : ۸ نومبر ۱۹۶۹ء حضرت حاجی ملک امام الدین صاحب سمبڑیالوی منشی اللہ رکھا صاحب کے فرزند کبر تھے۔آپ کی زندگی کے بعض واقعات بہت ہی سبق آموز ہیں۔قیام پاکستان کے بعد آپ فوراً پنجاب تشریف لے آئے۔مگر آپ کو علم نہیں تھا کہ ایسے حالات در پیش ہوں گے کہ بعد میں سفر پر پابندی عائد ہو جائے گی۔یہاں آکر آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے ملاقات کی اور حضور سے ہدایات لے کران پر عمل کیا۔جس کے نتیجے میں ان کی تمام جائیداد اور سرمایہ محفوظ رہا اور آپ بخیریت ہندوستان سے مستقل طور پر پاکستان ہجرت کر آئے۔واپس تشریف لانے کے بعد آپ لاہور گئے۔تو آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آپ نے عرض کیا کہ حضور دعا فرمائیں اللہ تعالیٰ کا روبار میں مددفرمائے۔میں ایک سال کی آمدنی خرچہ نکال کر تحریک جدید کو دوں گا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بیس ہزار روپیہ نفع دیا۔دس ہزار روپیہ اپنے لیے اور دس ہزار روپیہ تحریک جدید کے لیے جیب میں ڈال کر آپ کراچی سے سمبڑیال کے لیے جارہے تھے کہ دس ہزار روپیہ چوری ہو گیا تو اسے اپنے حصہ میں شمار کر لیا اور الگ سے دس ہزار روپیہ آپ نے تحریک جدید میں دے دیا۔چندہ کی ادائیگی کی طرف احباب اور عزیز واقارب کو اکثر تلقین فرماتے رہتے۔عرصہ تک سمبڑیال کی جماعت کے سیکرٹری اصلاح وارشاد کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔عبادت گزار تھے۔