تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 176 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 176

تاریخ احمدیت۔جلد 25 176 سال 1969ء ہے کیونکہ اس موقع پر ہم کسی ذاتی غرض سے نہیں بلکہ محض خدا اور اس کے رسول ﷺ کی باتیں سننے اور اس کی رضا کے حاصل کرنے کے لئے یہاں جمع ہوتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس زمانہ میں اسلام کے جن احکام پر خاص طور پر زور دیا ہے ان میں حقوق العباد کی ادائیگی بھی شامل ہے۔حضور علیہ السلام نے جماعت احمدیہ میں داخل ہونے والے کمزوروں کی عزت و احترام کو بھی قائم کیا ہے چنانچہ فرمایا ہے کہ جماعت کے جو افراد طاقت اور استطاعت رکھتے ہیں وہ اپنے کمزور بھائیوں کو مدددیں اور ان کا سہارا بنیں۔جماعت میں نئے آنے والوں کی کمزوریوں کی پردہ پوشی کی جائے اور ان کے ساتھ ملائمت اور شفقت کا سلوک کیا جائے۔احمدی مستورات سے خطاب جلسہ کے دوسرے روز ۱۷ دسمبر کو حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے احمدی مستورات سے روح پرور خطاب فرمایا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مندرجہ ذیل ارشاد مبارک کی روحانی اور واقعاتی تفصیل تھا( تقریر کے متن کیلئے ملاحظہ ہو المصابیح صفحہ ۱۷۸ تا ۱۸۹ مرتبہ حضرت مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ )۔حضرت اقدس علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔پانچ موقعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے نہایت نازک پیش آئے تھے۔جن میں جان کا بچنا محالات سے معلوم ہوتا تھا اگر آنجناب درحقیقت خدا کے سچے رسول نہ ہوتے تو ضرور ہلاک کئے جاتے۔ایک تو وہ موقعہ تھا جب کفار قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا محاصرہ کیا اور قسمیں کھالی تھیں کہ آج ہم ضر ورقتل کریں گے۔(۲) دوسرا وہ موقعہ تھا جبکہ کا فرلوگ اس غار پر معہ ایک گروہ کثیر کے پہنچ گئے تھے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مع حضرت ابوبکر کے چھپے ہوئے تھے۔(۳) تیسر اوہ نازک موقعہ تھا جبکہ اُحد کی لڑائی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ گئے تھے اور کافروں نے آپ کے گرد محاصرہ کر لیا تھا اور آپ پر بہت سی تلوار میں چلائیں مگر کوئی کارگر نہ ہوئی یہ ایک معجزہ تھا۔(۴) چوتھا وہ موقعہ تھا جبکہ ایک یہودیہ نے آنجناب کو گوشت میں زہر دیدی تھی اور وہ زہر بہت تیز اور مہلک تھی اور