تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 1 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 1

تاریخ احمدیت۔جلد 25 1 سال 1969ء سلح تاریخ ۱۳۴۸ بهش / جنوری تا دسمبر ۱۹۶۹ء جلسه سالانه قادیان جماعت احمدیہ کا روحانی اجتماع جس کی بنیاد ۱۸۹۱ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈالی تھی سابقہ روایات کے مطابق اپنے مخصوص روحانی ماحول میں قادیان دارالامان میں مورخہ ۶ ، ۷ ، ۸ جنوری ۱۹۶۹ء کو منعقد ہوا۔ہندوستان کی جماعتوں میں سے جلسہ کی خاطر قادیان کا سفر کرنے والوں میں آندھرا پردیش، میسور سٹیٹ ، جموں و کشمیر، پونچھ ، کیرالہ، مدراس، بہار وغیرہ علاقوں کے کثیر احباب شامل تھے۔دراصل یہ جلسہ ۱۹۶۸ء کا تھا جو کہ رمضان المبارک اور ربوہ کے جلسہ سالانہ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔حضرت خلیفہ لمسیح الثالث نے جلسہ کے لئے پیغام بھیجا جو جلسہ کے پہلے روز میر داؤداحمد صاحب نے پڑھ کر سنایا۔پیغام کا متن درج ذیل ہے۔”میرے نہایت ہی عزیز اور محترم بھائیو اور بہنو ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته میری روح پکھل کر آستانه رب رحمن پر آپ کے لیے بہہ رہی ہے اس دعا کے ساتھ کہ اس قادر و توانا کی رحمت کا سایہ ہمیشہ آپ پر رہے۔ابدی عید کی لازوال خوشیاں اور مسرتیں آپ کے نصیب میں ہوں ، ہر امتحان کے وقت آسمانی فرشتے قوت و سہارا بنیں۔آمین۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہم نے اس حقیقت کو پایا کہ محمد ہی سب جہانوں کا نور ہیں، ہر شے کا حسن آپ کے حسن کا ہی انعکاس ہے۔اللہ نُوْرُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ کا نور آپ ہی کے طفیل ہر شے تک پہنچا۔اور آپ ہی ساری دنیا کے لیے رحمت ہیں جس نے اس عالم موجودات کو