تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 849 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 849

تاریخ احمدیت۔جلد 24 827 سال 1968ء تعلیم کو بھی پیش کیا جا سکتا۔اس کے علاوہ ایک اور بابرکت قدم یہ اٹھایا گیا کہ ہر جمعہ کے روز ریڈیو پروگرام تلاوت قرآن کریم سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔108 منروویا لائبیریا میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کامیاب جلسہ مغربی افریقہ کے دیگر ممالک کی طرح لائبیریا میں بھی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اہتمام سے منائی جاتی ہے جس کا طریق یہ ہے کہ عید میلاد کی شام کو لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور ساری رات محفل لگی رہتی ہے۔مورخہ 9 جون ۱۹۶۸ء کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جماعت لائبیریا نے جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا۔ڈیڑھ صد سے زائد احباب جلسہ میں شامل ہوئے۔جلسہ کی صدارت ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن کے نائب وزیر بائی ٹی مور (HON۔BAL,T۔MOORE) نے کی۔آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہی وہ وقت ہے جب ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسے روحانی رہنماؤں کی تعلیمات کو اپنانا چاہئیے اور یہی وہ وقت ہے کہ جب خدا تعالیٰ کے فرستادوں کی کہی گئی باتوں پر عمل کرے بغیر ہلاکت سے نجات نہ ہوگی۔جلسہ میں مختلف موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔اس جلسہ کا ذکر تمام اخبارات میں ہوا۔ایک اخبار نے تصاویر بھی شائع کیں۔جلسہ میں جمہوریہ عربیہ متحدہ، نائیجیریا، سیرالیون اور مالی کے سفارتخانوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔100 ماریشس ۲۱ جنوری ۱۹۶۸ء کو مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان اچانک فسادات کی آگ بھڑک اٹھی اور ملک کا دارالحکومت پورٹ لوئیس ان کی لپیٹ میں آ گیا۔پورٹ لوئیس کے بعد ماریشس کا دوسرا بڑا شہر روز ہل ہے جہاں عیسائیوں کی کثرت ہے اور مسلمان قلیل تعداد میں ہیں۔یہاں فسادات پھیلنے کی صورت میں خطرہ تھا کہ خدانخواستہ جزیرہ بھر میں مسلمانوں کا قتل عام ہو جاتا۔چنانچہ حالات کی سنگینی کو بر وقت بھانپ کر مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر انچارج احمد یہ مشن ماریشس نے تین ممتاز پادریوں، تین مساجد کے ائمہ اور تین ہندو لیڈروں کو ساتھ ملا کر ایک امن کمیٹی قائم کی اور خود بطور سیکر ٹری کمیٹی قیام امن کیلئے اہم خدمات بجالاتے ہوئے روزبل کے مختلف حلقوں میں امن کمیٹی کی شاخیں قائم کرائیں اور طرفین کے منتشر دعناصر کو سمجھا بجھا کر نیز پولیس کے افسران سے رابطہ قائم کر کے فسادات