تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 685 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 685

تاریخ احمدیت۔جلد 24 663 سال 1968ء ہیں۔بدر ۲۷ فروری ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۸ ۱۹ میں یہ اعلان ہوا کہ جو دوست اس درس میں شامل ہونا چاہتے ہیں ، ہو سکتے ہیں )۔میں بھی داخل ہو گیا۔ان دنوں میں مسجد مبارک میں اذان دیا کرتا تھا اور اذان کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی خدمت میں نماز کی اطلاع دینے جایا کرتا تھا۔ایک دن کا ذکر ہے جایا کہ جب میں حضور کو نماز کی اطلاع دینے کیلئے گیا تو وہاں ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب بیٹھے ہوئے تھے۔بندہ حضور کے پاس بیٹھ گیا اور عرض کیا کہ اذان ہو چکی ہے۔حضور نے فرمایا بہت اچھا۔ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب اور ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب نے دعا کیلئے عرض کیا کہ حضور ہمارے لئے دعا فرمائیں۔حضور نے بڑے جذبہ سے فرمایا کہ ہم آپ کے لئے دعا نہیں کریں گے جب تک تم ہمارا دل راضی نہیں کرو گے۔اس وقت میری جو حالت ہوئی بیان نہیں کرسکتا۔خلیفہ وقت کی زبان سے ایسے الفاظ کا نکلنا معمولی بات نہیں۔یہ الفاظ میں نے بہت دیر تک پوشیدہ رکھے۔پھر میں نے گھر (ماہل پور ضلع ہوشیار پور ) پہنچ کر اپنے ایک عزیز دوست منشی غلام نبی صاحب سے بیان کیا۔تو انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میاں محمود احمد ( فضل عمر ) کی در پردہ مخالفت کرتے ہیں جس کی وجہ سے خلیفہ وقت کے دل کو بہت تکلیف پہنچی اور حضور نے یہ الفاظ کہے۔ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب نے بندہ سے کسی چندہ کے لئے امداد چاہی تو بندہ نے دس آنے کا ٹکٹ لفافہ میں بند کر کے بھیج دیئے۔اس کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب لوگوں سے روٹیاں لیکر کوئیں ( کنواں ) میں پھینک رہے ہیں اس کے بعد میں نے انہیں چندہ نہیں دیا۔اولاد: 22 امتہ اللہ صاحبہ زوجہ محمد یوسف خان صاحب ڈر بن۔امتہ الکریم بٹ صاحبہ زوجہ عبدالرزاق بٹ صاحب لندن (امتہ الکریم بٹ صاحبہ کے بیٹے عبدالوہاب بٹ صاحب ڈنمارک میں مقیم ہیں ) حضرت مولوی فضل الدین صاحب وکیل و مشیر قانونی صدرانجمن احمدیه ولادت: ۱۸۸۶ء بیعت : ۱۹۰۱ء وفات : ۲۹ مئی ۱۹۶۸ء 23 حضرت مولوی فضل الدین صاحب وکیل سلسلہ احمدیہ کے قدیم اور بے نفس بزرگ، تبحر عالم، ممتاز قانون دان اور نامور محقق و مؤلف تھے۔آپ کے داماد شیخ منور شمیم صاحب خالد ایم اے تحریر