تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 660 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 660

تاریخ احمدیت۔جلد 24 638 سال 1968ء حضور نے فرمایا اگر چه گذشتہ سال نامساعد حالات اور بعض لوگوں کے مخالفانہ طرز عمل کی وجہ سے بظاہر مشکلات کا سال تھا۔ہمیں بہت سی دل آزار باتیں سننا پڑیں اور شہروں میں جگہ جگہ دیواروں پر لکھے ہوئے بہت سے ناگوار فقرات سے بھی ہماری نگاہیں دو چار ہوتی رہیں لیکن خدا تعالیٰ نے اپنی غیر معمولی تائید و نصرت سے نواز کر اس سال کے دوران ہمارے لئے پہلے سے بھی بڑھ کر عید کی خوشیوں کے سامان مہیا فرمائے۔خاص اس سال کے دوران جبکہ ہمارے لئے بظاہر نا مساعد حالات پیدا کئے جا رہے تھے یورپین ممالک میں پہلے سالوں سے زیادہ بیعتیں ہوئیں۔چنانچہ اس عرصہ میں ۱۲۲ یورپی باشندے احمدیت میں داخل ہوئے۔اسی طرح عرب ممالک میں چالیس افراد کو قبولِ حق کی سعادت ملی۔مختلف ممالک میں آٹھ نئی مساجد کی تعمیر عمل میں آئی۔غانا میں ایک اور سیکنڈری سکول کا قیام عمل میں آیا۔سیرالیون کے سیکنڈری سکول میں سائنس بلاک کا اضافہ ہوا۔کمپالہ ( یوگنڈا) کے سکول کی عمارت میں توسیع ہوئی۔تنزانیہ میں دو پرائمری سکول کھولے گئے۔گیمبیا اور گھانا میں میڈیکل سنٹر کھلنے کے سامان ہوئے۔افریقہ میں بعض مسلمان اداروں نے اپنے سکول ہمارے سپرد کرنے کی پیشکش کی تا کہ انہیں کامیابی سے چلایا جا سکے۔غیر ملکی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کے کام میں مزید وسعت پیدا ہونے سے نمایاں ترقی ظہور میں آئی۔فضل عمر فاؤنڈیشن میں اگر چہ ابتداء پچیس لاکھ روپیہ کی تحریک کی گئی تھی تاہم اس کے مقابل پر چھتیس لاکھ کے وعدے وصول ہوئے اور ۲۶لا کھ ۲۳ ہزار تو نقد رقم کی صورت میں جمع ہو گئے۔الغرض خدا تعالیٰ نے اس سال کے دوران ہمارے ساتھ پہلے سے بڑھ کر محبت اور پیار کا سلوک کر کے ہمیں بار بار اور بہ تکرار عید کی خوشیوں سے ہمکنار فرمایا۔حضور نے جب اللہ تعالیٰ کے ان غیر معمولی احسانوں اور فضلوں کا علیحدہ علیحدہ تفصیل سے ذکر فرمایا تو احباب اللہ تعالیٰ کے ہر احسان کے ذکر پر بے اختیار ہو کر بار بار نعرہ ہائے تکبیر اور اسلام زندہ باد اور حضرت خلیفہ المسیح الثالث زندہ باد کے پُر جوش نعرے بلند کرتے رہے۔حضور انور کا تیسرے روز کا خطاب 153 تیسرے روز یعنی ۲۸ دسمبر ۱۹۶۸ء کو حضور نے حقیقت محمدیت کے نہایت ہی علمی موضوع پر بصیرت افروز خطاب ارشاد فرمایا جو مسلسل اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں حضور نے سورہ النجم کی آیات وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى اِنْ هُوَ إِلَّا وَحْ يَوْحَى عَلَمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى