تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 595 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 595

تاریخ احمدیت۔جلد 24 573 سال 1968ء اخلاق و آداب سڑک سے آبادی میں داخل ہونے کے راستہ پر ایک تختی لگی ہے کہ اندرونِ آبادی سگریٹ نوشی نہ فرمائیے کوئی شخص سڑکوں پر یا بازاروں میں سگریٹ پیتا ہوا دکھائی نہیں دیتا اور نہ بازار میں کسی دوکان پر سگریٹ فروخت ہوتے ہیں۔آبادی میں منشیات کی دوکانیں نہیں ہیں۔حتی کہ ایک سینما گھر بھی نہیں۔اس جماعت کے لوگ سینما نہیں دیکھتے اور اگر کوئی شخص کسی دوسرے مقام پر سینما دیکھتے ہوئے پایا جائے تو اسے تو بہ اور استغفار کی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔ریڈ یوگھر میں ہیں مگر گانا سننے کی ممانعت ہے۔اگر کوئی شخص سننا بھی چاہے تو اپنے گھر میں اس قدر آواز سے سن سکتا ہے کہ ہمسائے کے گھر میں آواز سنائی نہ دے۔خوش اخلاقی، ہمدردی اور دیانتداری یہاں کے لوگوں کا شعار ہے۔دنیوی معاملات میں بھی راستباز ہیں۔احکام خدا اور سنتِ رسول پر چلنے کی ہر شخص کوشش کرتا ہے اور ہر کام اور ہر بات میں خدا کا ذکر کرتا ہے۔اس آبادی میں جرائم نہیں ہوتے عورتیں خواہ کسی عمر کی ہوں بر فعے اور نقاب میں دکھائی دیتی ہیں۔کالج کی طالبات بھی شعار اسلامی کی پابند ہیں۔چست لباس کہیں دیکھنے میں نہیں آتا۔ربوہ پہنچنے سے پہلے دوست احباب اور ساتھ کے مسافروں نے بتلایا کہ ربوہ میں جنت بنائی گئی ہے جس میں حور میں روشوں پر ٹہلتی اور جھولوں پر جھولتی ہیں وغیرہ وغیرہ مگر یہاں صرف اسلام کی پابندی ہی دکھائی دی! تعلیمی حالت جماعت احمدیہ کئی لاکھ اشخاص پر مشتمل ہے جو دنیا کے ہر حصے میں پھیلے ہوئے ہیں زیادہ تر تجارت و زراعت پیشہ اور ملازمین ہیں جن میں سے بعض نہایت اہم عہدوں پر فائز ہیں۔اس جماعت کا تعلیمی معیار دیگر جماعتوں سے بہت اونچا ہے جس کی وجہ ان کی تنظیم ہے اکثر و بیشتر افراد انگلستان اور امریکہ کے تعلیم یافتہ ہیں جو ملک اور جماعت کی خدمت میں منہمک ہیں۔مقامی طور پر مدارس ثانوی کے علاوہ مردوں اور عورتوں کے ڈگری کالج ہیں جن کے طلباء امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔عورتوں کے لئے دستکاری کا مدرسہ بھی ہے۔عمارتیں پختہ اور عمدہ ہیں۔تعلیم دینے والے قابل لوگ ہیں۔آجکل مغربی اعلیٰ تعلیم کے بعد مذہبی رجحان اور عمل مفقود ہے لیکن اس جماعت کا ہر وہ شخص بھی جس نے مغربی اعلی تعلیم انگلستان اور امریکہ میں پائی ہے نہایت خوش خلق اور پابند مذہب ہے اور کہیں سے بھی نہیں معلوم ہوتا کہ یہ شخص امریکہ یا انگلینڈ زدہ ہے۔باوجود اعلی