تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 378 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 378

تاریخ احمدیت۔جلد 24 378 سال 1967ء ۱۹۶۷ء کے متفرق اہم واقعات خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں خوشی کی تقاریب خدا تعالیٰ کے پاک وعدوں کے مطابق ۱۹۶۷ء بھی مسیح محمدی علیہ السلام کے مبارک خاندان میں اضافے کا موجب ثابت ہوا۔اس سال بوستانِ احمد میں جو نئے پھول کھلے ان کے نام یہ ہیں۔ا۔نصرت جہاں نبیلہ صاحبہ بنت صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب ولادت ۲۳ جنوری ۱۹۶۷ء) ۲۔مرزا بشیر احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا نسیم احمد صاحب ( ولادت ۲۳ جنوری ۱۹۶۷ء)۔سعدیہ عصمت صاحبہ بنت صاحبزادہ مرز اشیم احمد صاحب ( ولادت ۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء) مرز افضل احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ( ولادت ۵ فروری ۱۹۶۷ء) ۵- امتۃ الاعلیٰ صاحبہ بنت شاہد احمد خان صاحب پاشا ( ولادت ۱۸ مارچ ۱۹۶۷ء) ۶۔سید عتیق احمد صاحب ابن سید امین احمد صاحب ( ولادت ۹ ستمبر ۱۹۶۷ء) ے۔سیدہ عائشہ شمع صاحبہ بنت سید محمد احمد صاحب ( ولادت ۱۰ اکتوبر ۱۹۶۷ء) سید غلام احمد فرخ صاحب ابن سید میر محمود احمد صاحب ناصر ( ولادت ۱۳ را کتوبر ۱۹۶۷ء) ۹ - رملہ صاحبہ بنت مصطفی احمد خان صاحب ( ولادت ۲۸ نومبر ۱۹۶۷ء) احمدیوں کی شاندار کامیابیاں اور اعزازات اس سال بھی احمدی طلباء اور طالبات نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور انہیں مختلف تمغوں اور اعزازات سے نوازا گیا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے کھیلوں کے میدان میں بھی انہیں اپنا اعزاز برقرار رکھنے کی توفیق ملی۔جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ا۔جناب اقبال احمد صاحب بسمل ایم۔اے اسلامیات سالِ اول کے امتحان میں کراچی یو نیورسٹی میں دوم رہے۔اس کامیابی پر ان کو نقرئی تمغہ دیا گیا اور اپنے شعبہ معارف اسلامیہ کا بہترین پارلیمنٹیر مین قرار دیا گیا۔