تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 357 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 357

تاریخ احمدیت۔جلد 24 357 سال 1967ء گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے۔اس کے لئے دعا کرانا کہ اللہ تعالیٰ اس کو نیک اور صالح بنائے۔اور پانچ روپے نذرانہ دیا کہ مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کر دینا۔میں نے نذرانہ حضور کی خدمت میں پیش کیا اور حج صاحب کے لڑکے کے واسطے دعا کی درخواست کی۔حضور نے فرمایا کہ ان کو کہہ دو کہ وہ خود نیک بنیں۔سوخدا کے فضل سے وہ نیک ہی بن گئے اور اعلیٰ درجہ کے نیکوں میں داخل ہیں۔ایک دفعہ میں کھنہ ضلع لدھیانہ کے کارخانہ میں لگا ہوا تھا۔اس موقعہ پر میاں عبداللہ صاحب سنوری میرے پاس آیا جایا کرتے تھے۔خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔جانتے ہو کہ میاں عبد اللہ سنوری کون ہیں۔یہ ہمارے اہلِ بیت میں سے ہیں۔آپ خلافت ثانیہ کے اوائل میں بٹالہ میں آگئے تھے اور مشینوں کا کاروبار شروع کر دیا۔سلسلہ کے افراد کے ساتھ انتہائی محبت سے پیش آتے اور ہر ممکن خدمت بجالاتے۔چنانچہ اکثر افراد بٹالہ سے گزرتے وقت ان کے ہاں ٹھہرتے اور گرمی ہو یا سردی اُن کی قیام گاہ پر تھوڑی دیر کے لئے آرام کرتے۔16 اولاد اہلیہ اول سے عبدالعزیز صاحب پیدا ہوئے جبکہ اہلیہ دوم سے آپ کی درج ذیل اولا د ہوئی۔ا۔آمنہ بیگم صاحبہ -۲ عبدالمنان صاحب ۳ عبدالمجید صاحب ۴۔عبدالحمید صاحب ۵ عبدالرشید صاحب ۶۔عبدالوہاب صاحب آپ کی اولاد میں اللہ تعالیٰ نے شہادت کا مقام حاصل کرنے والے خوش نصیب بھی پیدا فرمائے جو درج ذیل ہیں۔ا۔مکرم عباس احمد صاحب پوتے ۱۰ را پریل ۲۰۰۸ء کوئٹہ ۲- مکرم خالد رشید صاحب پوتے ۲۴ جون ۲۰۰۹ء کوئٹہ ۳ مکرم ذوالفقار منصور صاحب پڑپوتے ۱۱/اکتوبر ۲۰۰۹ء کوئٹہ آپ کے ایک پوتے مکرم طارق رشید صاحب سابق قائد ضلع اور ناظم انصار اللہ ضلع کوئٹہ رہے ہیں۔