تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 343
تاریخ احمدیت۔جلد 24 343 سال 1967ء کے سختی سے پابند تھے۔آپ تحریک جدید کے پانچیزاری مجاہدین میں بھی شامل ہونے کا اعزاز رکھتے تھے۔اولاد 99 ا۔الطاف احمد قریشی صاحب ۲۔ناصر احمد قریشی صاحب۔ان کے ایک پوتے مکرم نصیر احمد قریشی صاحب سابق قائد مجلس خدام الاحمدیہ مردان ہیں جو اس وقت سیکرٹری امور عامه مردان شہر وضلع کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔حضرت حکیم شیخ محمد افضل صاحب پٹیالوی ولادت: ۱۸۸۲ء دستی بیعت جون ۱۹۰۵ء 100 وفات: الدسمبر ۱۹۶۷ء حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب، حضرت میاں خدا بخش صاحب مومن جی اور حضرت شیخ محمد افضل صاحب پٹیالوی متینوں بچپن کے دوست تھے انہوں نے ایک ساتھ ۱۹۰۲ء میں بذریعہ خط بیعت کا شرف حاصل کیا۔تینوں دوست اس دنیا میں اپنی دوستی نباہتے رہے اور اللہ تعالیٰ کی عجیب حکمت کے مطابق تینوں نے سال ۱۹۶۷ء میں جامِ وصال نوش کیا۔آپ اپنی بیعت ، زیارت مسیح موعود اور قیام قادیان کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے رقم فرماتے ہیں:۔ا۔101 جس وقت خاکسار کی عمر ۱۲ سال کی تھی اور گو ہمارے خاندان میں میرے تایا حکیم شیخ عباداللہ صاحب اور میرے تایا زاد بھائی شیخ کرم الہی صاحب حضرت صاحب سے بیعت تھے۔مگر خادم نے نہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا تھا اور نہ ہی حضور کا فوٹو دیکھا تھا۔خواب دیکھا کہ میرے جسم کی جان نکل گئی ہے۔مگر دماغ میں سمجھنے کی اور آنکھوں میں دیکھنے کی طاقت باقی ہے۔میرے سامنے ایک بزرگ بیٹھے ہیں۔اور اُن کے پیچھے گھٹنوں تک قدم مبارک دکھائی دیتے ہیں۔میرے دل میں ڈالا گیا یہ بزرگ جو بیٹھے تیری طرف دیکھ رہے ہیں ،مرزا صاحب ہیں اور چھلی طرف جو قدم مبارک نظر آتے ہیں، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں۔میری آنکھ کھل گئی۔صبح میں نے مرتضی خاں ولد مولوی عبداللہ خاں صاحب جو ان دنوں لاہوری جماعت میں شامل ہیں سے تعبیر