تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 315 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 315

تاریخ احمدیت۔جلد 24 315 سال 1967ء پہلے جناب شاہ صاحب مبلغ دمشق کی یہ کوشش ہوئی کہ کسی نہ کسی طرح با اثر لوگوں میں سے ایک ایسی جماعت پیدا کر دی جائے کہ جو ہمارے مشن کی اہمیت کو محسوس کرے اور مخالفت کے پیدا ہونے کی صورت میں اس سے موافقت و حمایت کی امید ہو سکے چنانچہ تین ماہ پہلے ملاقاتوں کے ذریعہ سے ائیویٹ خط وکتابت کے ذریعہ سے اخبارات وٹریکٹ کے ذریعہ سے۔ان تمام غلط بیانیوں وغلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا جو مشائخ نے پیدا کر دی ہوئی تھیں۔یہاں تک کہ سمجھدار طبقے نے حقیقت کو سمجھ لیا۔دو ماہ کے بعد مشائخ کو علم ہوا کہ احمدی مبلغ کامیابی سے اپنا کام کر رہے ہیں تو انہوں نے باہمی مشورہ کر کے اپنی طرف سے ایک نہایت بد اخلاق شخص کو مخالفت کے لئے کھڑا کر دیا جس نے :۔(۱) حکام کو ہمارے مبلغین کے برخلاف انگیخت کرنے کی پوری کوشش کی (۲) بذریعہ اشتہار پبلک کو انکے قتل کے لئے اکسایا۔(۳) بازاروں وکوچوں اور مسجدوں میں منادی کرائی کہ انکے پاس کوئی نہ جائے۔(۴) اخباروں میں شاہ صاحب کے کارٹون نکالے اور مدرسے کے طلباء کو انکے برخلاف بھڑ کا یا۔(۵) اور اخبارات میں احمدیت کے متعلق مضحکہ آمیز مضمون لکھنے شروع کئے۔(1) بعض بازاری غنڈوں کو لیکر انکے راستے کی ناکہ بندی شروع کی اور (۷) آدمی بھیج کر قتل کر دینے کی دھمکیاں دیں اور (۸) ہر ایک ممکن ذریعے سے شہر سے انکے نکالنے کی کوشش کی۔اور ان تمام مخالفتوں کو جرات و شجاعت سے مبلغین دمشق نے صبر سے برداشت کیا اور انکے بالمقابل مناسب وسائل اختیار کئے۔یہاں تک کہ جب مخالفت اپنی آخری حد تک پہنچ گئی تو اللہ تعالیٰ نے آسمانی اسباب کے ماتحت یکا یک وہ حالات پیدا کر دیئے کہ جو بلائے دمشق کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا موجب ہوئے اور یکا یک تمام پبلک کی توجہ اس ماتم کی طرف منعطف ہوگئی جسکا ہنگامہ بلائے دمشق کی وجہ سے بر پا ہو گیا تھا۔اس اثناء میں مبلغین دمشق کو اپنی تبلیغ کو اور پائدار کرنے کا موقعہ مل گیا سابقہ تبلیغ کے ماتحت لوگوں میں احمدیت کے لٹریچر کو مطالعہ کرنے کی خواہش پورے طور پر پیدا ہو چکی ہوئی تھی اور انکا نکتہ نظر احمدیت کے متعلق بدل چکا تھا۔انکی اس خواہش کو پورا کرنے اور نیز مستقل مبلغ کے ہاتھ میں تبلیغی سرمایہ مہیا کرنے کے لئے جناب سید صاحب نے ٹریکٹ حقائق احمدیہ کے علاوہ اڑھائی سو صفحے کی ایک کتاب حیات مسیح و وفاتہ اور کشتی نوح کا عربی میں ترجمہ شائع کرا دیا اور نیز ان آخری تین ماہ کے اثناء میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا ترجمہ بھی عربی میں کر دیا۔اور اس وقت اس ملک میں احمدیت