تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 261
تاریخ احمدیت۔جلد 24 261 سال 1967ء اصل محبت اور قدر کا نشان یہی ہے ورنہ سب محبت کے اظہار زبانی با تیں ہوں گی (خدانخواستہ)۔وہ رخصت ہوئے ایک عالم کو نشان دکھا کر مگر ان کا زمانہ ابھی ہے، ان کا بیٹا، ان کی نشانی ، یہ موعود ابن موعود ابنِ موعود اللہ تعالیٰ نے آپ کو بخشا ہے قدر کریں اس وجود کی اور ترقی کریں نیکی ،تقویٰ اور خدمات دین کی جدو جہد میں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے لئے جو بشارتوں کے الہامی الفاظ ہیں ان میں یہ بھی تھا کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا۔حضرت اقدس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ بعض مبشر خوا ہیں اور الہامات کئی بارکئی رنگ میں پورے ہوتے ہیں تو میرا ذاتی خیال ہے، کسی پر میں اس کو زبر دستی ماننے کے لئے زور نہیں دے سکتی۔مگر مجھے یقین کامل ہے کہ آپ تین کو چار کرنے والے ہوئے، جب ہمارے بڑے بھائی صاحب حضرت مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور ایک کھویا ہوا بھائی ہمیں مل گیا۔مگر آپ پھر تین کو چار کرنے والے ہوئے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں اور اللہ تعالیٰ کی جناب سے آپ کو عطا کردہ بشارتوں کے مطابق وہ ”مبارک‘ وہ نافلہ جس کی بہت زور دار الفاظ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے (حضرت اماں جان ) علیہا السلام کو بشارت دی تھی کہ مبارک کا بدلہ تم کو بہت جلد ملنے والا ہے۔وہ مبارک محمود مصلح موعود کے ہی ذریعہ سے حضرت اماں جان کی گود میں آیا اور حضرت اماں جان کے پھر چار بیٹے ہو گئے۔ان کا مبارک ان کومل گیا۔اب میری التجا ہے کہ آپ سب بہن بھائی شکر نعمت اپنے ہر عمل سے بجالاتے رہیں۔قول سے، فعل سے دعاؤں سے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خبر دی تھی۔مبارک احمد مرحوم کے متعلق کہ یا کم عمری میں فوت ہوگا یا بڑا مرتبہ پائے گا۔اُس مبارک کو خدا تعالیٰ نے بلایا تو پھر اس مبارک کی بشارت دی۔اللہ تعالیٰ نے اس کو منصب خلافت بخشا۔ہمارے سب کے قلوب پر زخمی دلوں پر رحمت کا مرہم رکھ دیا۔ہم جس قدر اس کا شکر ادا کریں کم ہے۔پس اس زمانہ کو بھی محمود کا زمانہ جانیں۔اللہ تعالیٰ نے برکات کے، رحمتوں کے فتوحات کے در کھول کر آپ کو دکھا دیئے ہیں گذشتہ سفر اور اس کی اتنی شاندار کامیابی، اتنی دنیا بھر میں شہرت کیا کم رحمت ہوئی ہے؟ دعائیں کریں۔اور التزام سے کریں کہ خدا تعالیٰ سیدی و عزیزی ناصر احمد خلیفہ المسیح الثالث کی زندگی میں برکت، صحت، تندرستی قولی و اعضاء کی سلامتی کے ساتھ خدمت دین کے لئے بخشے اور لمبی عمر زیادہ سے زیادہ