تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 209 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 209

تاریخ احمدیت۔جلد 24 209 سال 1967ء کے مکان پر راولپنڈی شہر کے کثیر التعداد ا حباب نے جو وہاں پہلے سے جمع تھے حضور کا استقبال کرنے کی سعادت حاصل کی۔یہاں بھی حضور نے جملہ حاضر ا حباب کو شرف مصافحہ بخشا۔۲ ستمبر کو حضور نے احباب جماعت کو شرف ملاقات بخشا اور نمازوں کے بعد بھی احباب میں تشریف فرمارہ کر پر معارف ارشادات سے نوازتے رہے۔۳ ستمبر کو راولپنڈی کے متعدد وکلاء، معززین اور اہم شخصیات نے حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔۴ ستمبر کو صبح 9 بجے مسجد نور میں حضور نے لجنہ اماء اللہ راولپنڈی کے خصوصی اجلاس سے خطاب فرمایا اور مسجد نصرت جہاں کے افتتاح پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے دین کی سر بلندی کے لئے مزید قربانیاں کرنے کی تحریک فرمائی۔اجلاس سے خطاب فرمانے کے بعد حضور ایٹمی ری ایکٹر دیکھنے تشریف لے گئے۔اسی روز ساڑھے پانچ بجے سہ پہر اسلام آباد میں صدرانجمن احمدیہ کی کوٹھی کا اپنے دست مبارک سے سنگِ بنیا درکھا۔اس کے بعد باری باری ۹ را فراد نے اینٹیں رکھیں پھر حضور انور نے اجتماعی دعا کروائی بعد میں حضور کچھ دیر کے لئے اسلام آباد کی ایک سیر گاہ شکر پڑیاں بھی تشریف لے گئے۔۱۵ ستمبر کو حضور انور نے مسجد نور راولپنڈی میں جمعہ اور عصر کی نمازیں پڑھائیں۔اپنے خطبہ جمعہ میں حضور نے سفر یورپ کے دوران خدا تعالیٰ کے غیر معمولی احسانات کا تذکرہ فرماتے ہوئے احباب کو ان ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی جو اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں اور احسانوں کے نتیجہ میں ان پر عائد ہوتی ہیں۔حضور نے اس موقع پر تمام احباب کو جو ہزاروں کی تعداد میں تھے از راہ شفقت مصافحہ سے نوازا۔حضور کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے ضلع راولپنڈی کی تمام جماعتوں کے علاوہ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کیمبل پور، جہلم ،سرگودہا اور بعض دوسری جماعتوں کے احباب بھی کثیر تعداد میں تشریف لائے ہوئے تھے۔قیام گاہ پر بعض معززین اور اعلیٰ شخصیات نے حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔مغرب اور عشاء کی نمازیں حضور نے قیام گاہ پر پڑھائیں۔۶ استمبر کو دو پہر ۲ بجے تک کثیر التعداد احباب کو حضور انور نے شرف ملاقات بخشا۔جن میں کئی غیر از جماعت دوست بھی شامل تھے۔۵ بجے شام حضور فلیش مین ہوٹل میں تشریف لے گئے۔جہاں آپ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب میں کم و بیش ۲۰۰ احباب نے شرکت کی۔جن میں بعض بیرونی ممالک کے سفراء، مرکزی حکومت کے سیکرٹریان، متعدد