تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page ii
عرض ناشر خدا تعالیٰ کا محض فضل و احسان ہے کہ تاریخ احمدیت کی جلد ۲۴ شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اس جلد میں ۱۹۶۷ ء اور ۱۹۶۸ء کے اہم اور قابل ذکر حالات و واقعات کا تذکرہ ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کا یہ پیغام بار بار دہرائے جانے اور دلنشین کرنے کے لائق ہے امید ہے کہ اس پر احباب عمل پیرا ہو کر فیضیاب ہوں گے۔آپ فرماتے ہیں۔سلسلہ کی تاریخ سے واقفیت رکھنا ہر احمدی کے لئے ضروری ہے۔احباب کو چاہیے کہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کی اشاعت میں حصہ لیں۔“ ( الفضل ۱۰دسمبر ۱۹۶۴ء) تاریخ سلسلہ کے مطالعہ سے جماعت پر خدا تعالیٰ کے احسانات و تفضلات اور تائیدات ونصرت کے جلووں کا ادراک ہوتا ہے۔دل خدا کی حمد سے لبریز اور لب اس کے ذکر سے معمور ہوتے ہیں اور یہ آگهی از دیا دایمان اور روح کی تازگی اور شادابی کا سامان بہم کرتی ہے اور اپنے بزرگوں اور ا کا برین کی خدمات جلیلہ کا ذکر دل میں جذبہ خدمت دین کے لئے مہمیز کا کام دیتا ہے۔اس لئے تاریخ سے واقفیت ایک مسلمہ ضرورت ہے۔امید ہے کہ احباب تاریخ احمدیت کی کتب کو خرید کر اپنے گھروں میں موجود و میسر رکھیں گے تا تمام اہل خانہ گا ہے گا ہے اس کو زیر مطالعہ رکھ کر استفادہ کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور ہر لحاظ سے اس کو مفید مطلب بنانے کی کوشش کی ہے۔پڑھ کر آپ بھی اس کی گواہی دیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔شعبہ تاریخ کے جملہ کارکنان اپنے اپنے دائرہ میں مصروف کار رہ کر مؤلف کے معین و مددگار رہے۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء