تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 1 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 1

تاریخ احمدیت۔جلد 24 1 سال 1967ء صلح تاریخ ۱۳۴۶هش/ جنوری تا دسمبر ۱۹۶۷ء صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا طلبائے ہوٹل جامعہ احمدیہ سے خطاب صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے یکم جنوری ۱۹۶۷ء کو ہوٹل جامعہ احمدیہ ربوہ کے طلباء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک جامع اور موثر تقریر فرمائی۔آپ نے فرمایا میری دُعا ہے کہ آپ جہاں بھی مبلغ بن کر جائیں وہاں مساجد آباد ہو جائیں۔دلوں کی کدورتیں ڈھل جائیں۔احباب میں انفاق فی سبیل اللہ کا شوق بڑھ جائے۔جماعت آپ سے صحابہ کے سے نمونے کی توقع رکھتی ہے۔آپ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں جن کے لئے ابھی سے تیاری کریں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ویسے مربی بنائے جو اولیاء اللہ تھے۔جنہوں نے دنیا میں قدم رکھا تو اسے دین میں بدل ڈالا۔اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی) کی ایک لاکھ اشاعت اس سال وکالت تبشیر تحریک جدید کے زیر اہتمام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی معرکۃ الآراء تصنیف اسلامی اصول کی فلاسفی کا انگریزی ترجمہ ایک لاکھ کی تعداد میں لنڈن سے چھپوا کر شائع کیا گیا۔اس طرح اس عظیم الشان کتاب کی دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر اشاعت ہوئی۔سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی تالیف کا اتنی بڑی تعداد میں ترجمہ شائع کیا گیا ہو۔اس کے علاوہ نظارت اصلاح وارشا در بوہ کی طرف سے اس معرکۃ الآراء تصنیف کا نہایت دیدہ زیب ایڈیشن پوری صحت کے ساتھ بلاک بنوا کر سپر کیلنڈر کاغذ پر شائع کیا گیا۔اس کی طباعت بہترین اور جاذب نظر تھی۔