تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 111 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 111

تاریخ احمدیت۔جلد 24 111 سال 1967ء ٹی ڈے مان: - سَلامٌ قولاً مِّن رَّبِّ رَحِيم سعید کرسٹشمیر :۔خدا نکلنے کو ہے یعنی خدا ان پانچ زلزلوں کو لانے سے اپنا چہرہ ظاہر کرے گا اور اپنے وجود کو دکھلا دے گا۔عبدالغفور گر پین تھین : - لَا تَخَفْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا۔خلیل سٹول: إِنَّ اللَّهَ يَحْمِلُ كُلَّ حِمْلٍ ن صاحب کو حضور انور نے اپنے دستخط فرما کر اپنی ایک تصویر بھی عنایت کی۔ناصرہ گر پین تھین :۔زندگی بآرام ہو جانا پہلی زندگی سے۔اس موقعہ پر حضور انور نے الیس الله بکاف عبدہ والی اصل انگوٹھی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بنوائی تھی وہ بھی دکھائی اور حضور نے دوستوں کو ارشاد فرمایا کہ اس انگوٹھی کو بوسہ دیں۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ انگوٹھی جو ایک کپڑے میں بندھی رہتی ہے اور اس کپڑے کے ساتھ ہی حضور انگشت مبارک میں پہنتے تھے جب اُتاری گئی اور اس کا کپڑا الگ کیا گیا تو ایک جرمن دوست نے نہایت محبت اور اخلاص سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ کپڑا انہیں مل جائے تو وہ بہت ممنون ہوں گے۔چنانچہ حضور نے انگوٹھی پر بندھا ہوا کپڑا ان صاحب کو دے دیا۔یہ شام اتنی دلکش اور حسین تھی کہ ہمبرگ کی فضا معلوم نہیں کب پھر ایسی شام پیش کر سکے گی اور جو لوگ اس مجلس میں موجود تھے وہ تو عمر بھر اس کے حسن سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور اپنی روحانی پیاس بجھانے کی کو شش کرتے رہیں گے۔کوشش حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دوگر انقدر مکتوب پیارے امام حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود ہمبرگ سے حضرت سیدہ ام متین صاحبہ اور جناب میر داؤ د احمد صاحب قائم مقام وکیل اعلیٰ کے نام اہم مکتوب ارسال فرمائے۔جن میں یورپ میں اسلام کی وسیع پیمانے پر اشاعت اور غیر معمولی الہی تائید ونصرت کا تذکرہ بڑے وجد آفریں انداز میں فرمایا۔ان مکتوبات کے اقتباسات درج ذیل کئے جاتے ہیں :۔حضرت سیدہ ام متین صاحبہ کے نام مکتوب کا اقتباس ”یہاں بے حد مصروفیت رہتی ہے۔الحمد للہ احمد للہ ثم الحمدللہ کہ اس نے اپنی