تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 744 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 744

تاریخ احمدیت۔جلد 23 744 سال 1966ء جماعتوں کی کامیاب سالانہ کانفرنس بو میں منعقد ہوئی۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں احباب جماعت نے شرکت کی۔سر البرٹ مارگائی وزیر اعظم سیرالیون ، آنریبل جناب احمد دوری وزیر داخله اور مسٹر صالح یوسف وزیر تعلیم نے پیغامات بھیجوائے۔ایک معزز غیر از جماعت دوست الفا آدم نے خطاب کرتے ہوئے بتایا:۔ابھی تک مجھے وہ دن خوب یاد ہے کہ جب سب سے پہلے احمدی مبلغین اس ملک میں تشریف لائے۔اب ان دنوں کو گزرے قریباً چوالیس برس ہوچکے ہیں۔ان کی دو تقاریر بھی مجھے ابھی تک یاد ہیں جن میں بائیبل کے حوالہ جات انہوں نے اس طرح پیش کئے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ جیسے بائبل کے حافظ ہیں۔انہوں نے بہت تکالیف برداشت کر کے اپنے کام کو جاری رکھا۔جس کے نتیجہ میں آج احمدیت کو تمام ملک میں عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ہمیں خوب معلوم ہے کہ احمدی مبلغین محض اسلام کو قائم کرنے کی خاطر دنیا میں نکلے ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ اُن کے ساتھ تعاون کر کے ان کا ہاتھ بٹائیں تا کہ اسلام جلد ترقی کرے اور جلد اسے غلبہ نصیب ہو۔جس کام کا بیڑا احمدی مبلغین نے اُٹھایا ہے ہم اُن کی محنت اور سعی پر بجاطور پر فخر کر سکتے ہیں۔“ لیسٹر میں اس سال ایک عظیم الشان مسجد کی تعمیر پایہ تکمیل کو پہنچی۔۲۷ اپریل کو یوم آزادی کی تقریب پر جماعت احمدیہ سیرالیون کی مسجد سے ایک خطبہ دیا گیا جو سیرالیون براڈ کاسٹنگ سروس سے نشر کیا گیا۔اس خطبہ کی بہت شہرت ہوئی۔وزیر اعظم سیرالیون اور دوسرے عمائدین نے اس پر اظہارِ مسرت کیا۔مبلغ انچارج سیرالیون مولوی بشارت احمد صاحب بشیر کو متعدد بار ٹیلی ویژن پر مذہبی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا۔جس میں آپ نے اسلام کی تعلیم کی برتری عیسائیت کے مقابل ثابت کی۔مدینہ ثانیہ، گنی کی سرحد پر واقع ایک قصبہ ہے جو خالص مسلمانوں کی آبادی پر مشتمل ہے۔یہاں عیسائی مشنری اپنا سکول کھولنا چاہتے تھے۔مگر وہاں کے عوام اور خود پیراماؤنٹ چیف کو یہ بات گوارا نہ تھی۔چنانچہ انہوں نے جماعت احمدیہ سے اس بارہ میں امداد طلب کی۔اُن کی اس درخواست پر مولوی عبد الشکور صاحب اور ٹیچر ابراہیم صاحب سیکرٹری تعلیم احمد یہ سکولز اس جگہ تشریف لے گئے۔حالات کا جائزہ لے کر سکول کے افتتاح کے لئے کے ارا پریل ۱۹۶۶ء کی تاریخ مقرر کی گئی۔سکول کی تقریب افتتاح بڑی کامیابی سے منعقد ہوئی۔پانچ صد سے زائد احباب، جن میں کثیر تعدادری پبلک