تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 594 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 594

تاریخ احمدیت۔جلد 23 594 سال 1966ء رہے۔اور جن پیارے کلمات (الہامات) سے اللہ تعالیٰ آپ کی جماعت کے متعلق 145 آپ کو مخاطب فرما تا رہا۔آمین اس پر اثر خطاب کے بعد حضور نے ممبران تعمیر کمیٹی اور صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلو میں دعائیں کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ قادیان کی ایک اینٹ بنیاد میں اپنے دست مبارک سے نصب فرمائی اس کے بعد چھ مزید ا ینٹیں نصب کیں۔اس دوران حضور اور جملہ حاضرین دُعاؤں میں مصروف تھے۔پہلی تین اینٹیں مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے اور باقی چار بالترتیب حسب ذیل اصحاب نے حضور کی خدمت میں پیش کیں۔چوہدری ظہور احمد صاحب ناظر زراعت، مولوی محمد صدیق صاحب صدر عمومی ربوہ، چوہدری نذیر احمد صاحب انجینئر نگران تعمیر ، صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب ایم اے۔بعد ۂ حسب پروگرام حسب ذیل صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمبران تعمیر کمیٹی ، صدرانجمن اور تحریک جدید کے ناظر و وکلاء صاحبان ، علماء سلسله، بیرونی ممالک میں فریضہ تبلیغ ادا کرنے والے مبلغین، ڈویژینل امراء کرام تعلیمی اداروں کے سر براہ، جامعہ احمدیہ کے غیر ملکی طلبہ اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کے دو منتخب اطفال نے بنیاد میں اینٹیں رکھیں جن کے اسماء درج ذیل ہیں:۔(۱) حضرت مولوی محمد دین صاحب صحابی صدرصد را مجمن احمد یہ پاکستان (۲) حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب صحابی (۳) حضرت ڈپٹی میاں محمد شریف صاحب صحابی (۴) حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری صحابی (۵) حضرت پیر مظہر الحق صاحب صحابی (۶) حضرت بابا دین محمد صاحب مالی صحابی (۷) حضرت مرزا عزیز احمد صاحب صحابی و ناظر اعلی صدرانجمن احمدیہ پاکستان (۸) محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید (۹) محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ( آپ نے حضور انور کے ارشاد کی تعمیل میں دوا مینٹیں بنیاد میں رکھیں) (۱۰) محترم مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری قائم مقام ناظر اصلاح وارشاد (۱۱) محترم میاں عبدالحق صاحب رامه ناظر بیت المال ممبر تعمیر کمیٹی (۱۲) محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر امور عامہ ہمبر تعمیر کمیٹی (۱۳) محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم وقف جدید ہمبر تعمیر کمیٹی (۱۴) محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب ممبر تعمیر کمیٹی (۱۵) محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری تعمیر کمیٹی (۱۶) محترم صوفی محمد رفیع صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ خیر پورڈویژن (۱۷) محترم خان شمس الدین خان صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ پشاور وڈیرہ اسمعیل خان ڈویژن (۱۸) محترم