تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 588
تاریخ احمدیت۔جلد 23 588 سال 1966ء کارخیر میں اُن کی طرف سے ایک لاکھ قبول فرمایا جائے اور انہیں اجازت عطا فرمائی جائے کہ اس سے زائد بھی جو اخراجات ہوں اُسے بھی وہ خود ادا کریں۔بارگاہ خلافت کی طرف سے یہ درخواست بھی منظور کر لی گئی۔مگر اُن کی خواہش کے مطابق اُن کا نام مخفی رکھا گیا۔یہ وسط اگست ۱۹۶۴ء کا واقعہ ہے۔جس کے معا بعد تعمیر کے ابتدائی انتظامات شروع کر دیئے گئے چنانچہ صدرانجمن احمدیہ نے عمارت کے نقشہ اور اس کی تعمیر کے لئے مولانا جلال الدین صاحب شمس ناظر اصلاح وارشاد (کنونیر)، میاں عبدالحق صاحب را مه ناظر بیت المال ،آمد مرزا منصور احمد صاحب ناظر امور عامہ، ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب پر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل کر دی۔مولانا جلال الدین صاحب شمس ان دنوں دو ماہ کے لئے کوئٹہ تشریف لے گئے تھے۔اس لئے اُن کی قائم مقامی میں مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد (سابق رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ ) نے ان کے قائم مقام کی حیثیت سے پورے ذوق وشوق اور جذبے سے کارروائی جاری رکھی اور کمیٹی کے اجلاس بلاتے رہے۔چنانچہ مولانا شیخ مبارک احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس چونکہ ان دنوں دو ماہ کے لئے کو منہ تشریف لے گئے تھے۔خاکسار ان کی قائم مقامی میں کمیٹی کے اجلاس بلاتا رہا۔کام با قاعدہ شروع ہو جانے پر کمیٹی کی درخواست پر صدرانجمن احمدیہ نے خاکسار کو سیکرٹری مقرر کیا اور محترم میاں عبدالحق صاحب رامہ ناظر بیت المال آمد اور خاکسار کو مشترکہ طو پر جامع مسجد کی امانت OPERATE کرنے کا ارشاد فرمایا۔جامع مسجد کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کمیٹی نے پندرہ اجلاس منعقد کئے۔ان اجلاسوں میں کمیٹی کی خصوصی دعوت پر محترم قاضی محمد رفیق صاحب، محترم شیخ عبدالحق صاحب، محترم میاں عبدالغنی صاحب رشدی محترم سردار بشیر احمد صاحب محترم مرزا مقصود احمد صاحب اور محترم چوہدری عبد القادر صاحب وقتاً فوقتاً شامل ہوتے رہے۔تعمیر کمیٹی نے ۲۲ جون ۱۹۶۵ءکو مختلف تجاویز اور نقشوں پر غور کرنے کے بعد صدرانجمن احمد یہ میں اپنی رپورٹ مع سفارشات و نقشہ پیش کی۔جس پر محترم صدر صاحب صدر انجمن احمدیہ ( جو اس وقت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد ( خلیفہ المسیح الثالث) تھے ) نے ۱۸ جولائی ۱۹۶۵ء کومزید مشورہ اور غور کے لئے انجینئرز کی میٹنگ بلائی۔اخراجات کو کم کرنے اور افادیت کے نقطہ نگاہ سے بعض تبدیلیاں ضروری