تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 576 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 576

تاریخ احمدیت۔جلد 23 576 سال 1966ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے احترام میں مسیح علیہ السلام کی قبر کی تصویر کا اشتہار ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کر کے انگلستان کے طول و عرض میں تقسیم کیا۔بی بی سی سے آپ کی متعدد عربی تقاریبرنشر ہوئیں۔جنگ کے دنوں میں آپ کی تبلیغی سرگرمی کسی حد تک مدھم پڑ گئی۔لیکن یہ دور تصانیف و تالیفات کا اعلیٰ موقع میسر کر گیا۔انہیں دنوں آپ نے مشن ہاؤس سے ملحقہ مکان نمبر ۶۱ میلر وز روڈ خریدا۔جنگ کے اختتام پر آپ نے یورپ کے لئے نو آمدہ مبلغین کی تعلیم وتربیت کا اہم کام سرانجام دیا۔آپ کی تبلیغی جد وجہد کا یہ اثر ہے کہ آج بھی اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود روٹری کلب کے کئی دوستوں نے حضرت مولانا کے تبلیغی جنون کا مجھ سے بار بار تذکرہ کیا ہے۔ان کی پرسنلٹی کا اثر آج بھی لوگوں پر ہے۔ایں سعادت بزور بازو نیست آپ کے زمانہ میں متعد د سعید روحیں حلقہ بگوش اسلام ہوئیں۔جن میں سے ایک مسٹر ناصر احمد سکرونر آج تک جماعت سے وفاداری کا تعلق رکھے ہوئے ہیں۔حضرت مولا نائٹس کی وفات کی اطلاع جب میں نے اُن کو دی تو اُن کی آواز بھتر اگئی اور زیادہ بات ہی نہ کر سکے۔حضرت مولانا نے انگلستان میں دس سال بغیر اہل وعیال کے گزارے۔یہ آپ کی جوانی کے دن تھے۔لیکن جس تقویٰ اور طہارت سے آپ نے یہ دن گزارے اس پر یہ مصرعہ حرف بہ حرف صادق در جوانی تو به کردن شیوه پیغمبری است آتا ہے۔127 خلفائے احمدیت کا اظہار خوشنودی فلسطین سے واپسی پر حضرت مصلح موعود نے آپ کی انتھک اور مسلسل خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔”خدا تعالیٰ کی یہ بہت بڑی عنایت ہے کہ ہمارے کام کرنے والے لوگ کام سے تھکتے نہیں۔ایک شخص چھ سال کا لمبا عرصہ اپنے وطن سے دور اور سمندر پار رہا ہو۔وہ امید کر سکتا ہے کہ واپسی پر اسے رشتہ داروں کے پاس رہنے اور آرام کا موقع دیا جائے۔مگر یہ مردوں اور عورتوں کے لئے تعجب کی بات ہوگی کہ مولوی صاحب جب سے آئے ہیں کل صرف چند گھنٹوں کے لئے اپنے وطن گئے کیونکہ آتے ہی انہیں کام