تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 553 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 553

تاریخ احمدیت۔جلد 23 553 سال 1966ء پر سارے مسودہ کو دیکھا اور بہت سے ضروری فیصلہ شدہ امور کا اس میں اضافہ کرنے کی رپورٹ کی ) قواعد وضوابط کی طباعت کا کام حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے ارشاد گرامی کے تحت مکرم چوہدری ظہوراحمد صاحب کی زیر نگرانی ہوا۔اس کام میں مکرم قریشی مختار احمد صاحب ہاشمی نے کا پہیوں اور پروف کے پڑھنے میں گرانقدر امداد کی اور مکرم چوہدری فضل احمد صاحب تو آخر وقت تک اس کام میں مدد فرماتے رہے۔یہ قواعد ۳ جولائی ۱۹۶۶ء کو شائع ہوئے۔یہ قواعد وضوابط صدرانجمن احمدیہ کے دستور اساسی (BY LAWS) مجلس مشاورت اور مختلف اداروں کے لائحہ عمل ، مقامی انجمنوں کے فرائض و اختیارات ،خلافت لائبریری اور بہشتی مقبرہ کے متفرق قواعد وضوابط پر مشتمل تھے۔قواعد کی ابتدا میں ایک خاکہ بھی دیا گیا۔جس میں یہ وضاحت کی گئی کہ کونسا صیغہ کس نظارت کے ماتحت ہے اس ایڈیشن میں قواعد کے نئے نمبر دیئے گئے اور حاشیے میں پرانے نمبر بھی دیئے گئے۔قواعد وضوابط کی اس پہلی جلد کے تعارف کے پیش نظر اس کے مندرجات کا خلاصہ ذیل میں نظارت درج کیا جاتا ہے۔قواعد اساسی (بائی لاز ) صدرانجمن احمد یہ پاکستان، خاکہ صیغہ جات صدر انجمن احمد یہ، قواعد و ضوابط صدرانجمن احمدیہ پاکستان ، قواعد درباره اجلاس و فیصلہ جات صد را انجمن احمد یہ مجلس مشاورت، کمیٹی محاسبه ومال، صدر صدر انجمن احمدیہ، نظارت علیا، نظارت اصلاح و ارشاد، نظارت تعلیم، رت بیت المال، نظارت وظائف و صدقه، نظارت تالیف و تصنیف، نظارت افتاء، نظارت امور خارجه، نظارت صحت ، نظارت بہشتی مقبرہ ، نظارت امور عامه، نظارت ضیافت، نظارت تعمیرات، نظارت جائیدا دو املاک ، نظارت تجارت وصنعت، نظارت زراعت، فرائض واختیارات ناظران، صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری ، نظارت دیوان، مقامی انجمنیں ، متفرق قواعد صیغہ بہشتی مقبرہ، قواعد متعلقہ خلافت لائبریری صدر انجمن احمدیہ۔ماہر القادری ایڈیٹر فاران کے ایک دوست کا دلچسپ خط ماہر القادری صاحب ایڈیٹر ماہنامہ فاران کراچی نے جولائی ۱۹۶۶ء کی اشاعت میں نقش اول“ کے عنوان سے نہایت درجہ ناشائستہ زبان میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت