تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 413
تاریخ احمدیت۔جلد 23 413 سال 1965ء ۱۴،۱۳ را کتوبر ۱۹۱۰ء کو حیدرآباد دکن میں حضرت میر ناصر نواب صاحب نے آپ کے نکاح کا اعلان کیا جس کا تفصیلی ذکر سفر نامہ ناصر میں درج ہے۔آپ کی اہلیہ محترمہ کا نام امتہ اللہ بشیر صاحبہ تھا۔آپ کے بھائی میر فضل علی عرف فضل احمد صاحب کی شادی حضرت مولوی سید محمد رضوی صاحب کی صاحبزادی سے ہوئی اور چھوٹے بھائی میر سعادت علی عرف سید علی احمد صاحب نواب سراج الدین خاں صاحب کے داماد تھے۔جو رشتہ میں ان کے ماموں تھے اور آپ کی اکلوتی بہن غریب النساء بیگم صاحبہ عرف حاجی بیگم کی شادی نواب اکبر یار جنگ سے ہوئی جو نامور وکیل ہونے کے علاوہ حیدرآباد ریاست کے ہوم سیکرٹری کے معزز عہدہ پر فائز تھے۔اس وقت بعض لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ احمدی ہونے کے بعد لوگ آپ سے رشتہ داریاں نہ کریں گے۔خدا تعالیٰ نے اپنی تائید و نصرت کے نشان دکھلا کر ان کے مونہہ بند کر دیئے۔آپ کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کی خصوصی خدمات کی توفیق عطا فرمائی۔جماعت احمدیہ حیدر آباد کے طویل المدت آپ امیر رہے۔نیز چالیس سال تک تنظیمی اور تبلیغی خدمات بجالاتے رہے۔19 تصانیف: بشارت احمد ، خاتمہ بشارت احمد 0 تصدیق احمدیت اور عقائد احمد یہ جیسی بلند پای علمی وتحقیقی کتا ہیں آپ کی یادگار ہیں۔چوہدری عبدالمالک صاحب ریٹائر ڈا تحصیلدار (وفات : ۲۴ ستمبر ۱۹۶۵ء) بہت نیک مخلص اور فدائی احمدی تھے۔آپ نے ۱/۸ حصہ کی وصیت کی ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک صاحبزادی اور آٹھ فرزند عطا فرمائے۔جن میں میجر حمید احمد کلیم سابق پرائیویٹ سیکرٹری خلیفہ امسیح و ناظم جائیداد بھی ہیں۔آپ کا تعلق بہلول پور چک ۱۲۷ ر۔تحصیل وضلع فیصل آباد سے تھا۔حضرت عبدالوحید خان صاحب سنوری (وفات: یکم را کتوبر ۱۹۶۵ء)