تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 411
تاریخ احمدیت۔جلد 23 411 سال 1965ء یاد گیر کی احمد یہ لائبریری آپ ہی کی یاد گار ہے۔تو کل، صوم وصلوٰۃ کی پابندی عشق رسول، جوشِ تبلیغ اور خاندان مسیح موعود سے محبت ان کی سیرت و شمائل کے جزواعظم تھے۔چوہدری غلام احمد صاحب ایم۔اے سیکشن آفیسر سول سیکرٹریٹ لاہور (وفات: ۲۹ مئی ۱۹۶۵ء) آپ چوہدری فضل احمد صاحب ناظر تعلیم کے برادر اصغر تھے۔قریباً چھ سال احمدی ہوٹل لاہور کے آنریری سپرنٹنڈنٹ رہے۔نیز لاہور میں متعدد جماعتی خدمات بجالانے کی سعادت نصیب ہوئی۔چوہدری فیض عالم صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ مالو کے بھگت ضلع سیالکوٹ (وفات: ۵ جولائی ۱۹۶۵ء) آپ کو ذاتی مطالعہ، غور وفکر کی عادت اور قدرتی ذہانت کے سبب کتاب اللہ سے مضامین و مسائل دینیہ کے استخراج و استنباط کا خاص ملکہ حاصل تھا۔بارعب شخصیت کے حامل تھے۔انداز گفتگو سادہ لیکن بہت دلکش تھا۔پُر جوش داعی الی اللہ تھے۔گاؤں کے اعلیٰ نمبردار تھے۔سرکاری افسروں تک حق کی آواز پہنچانے میں ید طولی حاصل تھا۔ماسٹر خدا بخش صاحب کانپوری ( وفات : ۲۹ جولائی ۱۹۶۵ء) صاحب رویا اور نافع الناس بزرگ تھے تبلیغ کا بہت شوق اور ملکہ تھا انہوں نے کانپور میں تبلیغ کا حق ادا کر دیا۔کامیاب مناظرے بھی کیے جن سے کئی سعید روحوں پر حق کھل گیا۔بابوعبدالغفار صاحب (شہید احمدیت) مالک فوٹوسٹیٹ کمپنی حیدر آباد آپ کے بڑے صاحبزادے تھے۔حضرت مولوی سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت احمدیہ حیدر آباد دکن ولادت: دسمبر ۱۸۸۵ء بمطابق یکم ربیع الاول ۱۳۰۲ هجری بیعت تحریری : ۱۹۰۶ء وفات : ۵ ستمبر ۱۹۶۵ء