تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 356
تاریخ احمدیت۔جلد 23 356 سال 1965ء صاحب باجوہ ، پروفیسر محمد ابراہیم صاحب ناصر اور صوفی بشارت الرحمن صاحب آپ کے نائبین تھے۔جلسہ سالانہ کی قدیم روایات کے مطابق جلسہ کا کام مختلف شعبوں میں منقسم تھا۔جس کے لیے الگ الگ ناظم مقرر تھے۔جس کی تفصیل یہ ہے۔ناظم سپلائی (پروفیسر حمید اللہ صاحب) ناظم سٹور (پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب) ناظم طبی امداد (صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب) ناظم انسپکشن ( میاں عبدالرحیم احمد صاحب) ناظم مکانات (پروفیسر حبیب اللہ صاحب ناظم معلومات ( محمد ارشد صاحب ایم ایس سی ) ناظم استقبال والوداع مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب ناظم حاضری معاونین ( پروفیسر نصیر احمد خان صاحب) منتظم صفائی مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر ) منتظم تعمیرات ( خواجہ عبید اللہ صاحب) منتظم لکڑی ( مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سلسلہ ) منتظم بازار (عبدالرزاق صاحب جامعہ احمدیہ) منتظم روشنی ( محمد احمد صاحب انو رحیدر آبادی) ناظم پر چی خوراک (صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب) ناظم مہمان نوازی حلقہ دارالصدر ودار الرحمت (سید مسعود احمد صاحب) ناظم مہمان نوازی حلقہ دارالعلوم ( صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب) مرکزی شعبہ جات کے لئے کھانا تیار کرنے کے لئے حسب معمول تین لنگر جاری کئے گئے۔علاوہ ازیں بیمار اور عمر رسیدہ احباب کے لئے پر ہیزی کھانا تیار کرنے کے لئے پہلی بار نیا نگر بھی جاری کیا گیا۔ان لنگروں میں ناظم کے فرائض حسب ذیل حضرات نے ادا فرمائے۔ملک سیف الرحمن صاحب فاضل ( نظامت دار الصدر النگر خانہ نمبرا) (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ( نظامت دار العلوم لنگر نمبر ۳) قریشی مقبول احمد صاحب (ناظم انتظام پر ہیزی) افسر رابطہ حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب مقرر تھے۔جلسہ سالانہ کے مرکزی دفاتر ، دفتر وقف جدید کے عقب میں دفاتر انصار اللہ سے متصل میدان میں قائم کئے گئے تھے ( یہاں اب جلسہ سالانہ کی نئی خوبصورت بلڈنگ تعمیر ہو چکی ہے )۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کے قیام کا وسیع پیمانے پر ضلع وارا نتظام تھا۔دفتر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ، جامعہ نصرت اور نصرت گرلز ہائی سکول کی عمارات مستورات کی قیام گاہیں تھیں۔اور مرد جامعہ احمدیہ، ہوٹل جامعہ احمدیہ تعلیم الاسلام ہائی سکول معہ بورڈنگ ہاؤس نیز تعلیم الاسلام کالج اور فضل عمر ہوسٹل میں قیام فرما تھے۔205۔204