تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 318 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 318

تاریخ احمدیت۔جلد 23 318 سال 1965ء قلوب کو اپنے قبضہ میں کر لیا دلوں کی آنکھیں کھول دیں اور جس کو اس نے چنا اس کے ہاتھ پر ہم سب کو جمع کر دیا۔الحمد للہ رب العالمین دُعاؤں میں لگے رہیں اور ہمیشہ خدا تعالیٰ سے نصرت طلب کرتے رہیں وہ جماعت کو بڑھائے تعداد کے لحاظ سے بھی مگر سب سے بڑھ کر روحانی ترقی عطا فرماتا جائے ہمیشہ ہمارے قدم آگے بڑھ کر پیچھے نہ ہٹیں وہی ہمارا دستگیر ہوراہنمائی فرما تار ہے۔آمین۔مبارکه 124 حضرت خلیفتہ امسح الثالث کی فضل عمر جونیئر ماڈل سکول میں تشریف آوری سید نا حضرت خلیفة المسیح الثالث انتخاب خلافت کے بعد پہلی بارہ دسمبر ۱۹۶۵ء کو فضل عمر جونیئر ماڈل سکول میں تشریف لائے۔حضور نے اپنے خطاب میں پیاری احمدی بچیوں اور بچوں کو بتایا کہ آپ جب بڑے ہوں گے تو یہ دنیا بہت بدل چکی ہوگی۔احمدیت دُنیا میں پھیل جائینگی۔اُس وقت کام بھی بہت زیادہ کرنا ہو گا۔آج سے بیس سال کے بعد آپ کی ذمہ داریاں بڑھ جائیں گی۔اس کے لئے آپ کو ابھی سے تیار ہونا چاہیے۔سکول کے سٹاف کو نصیحت فرمائی کہ جغرافیہ پڑھاتے وقت اُنہیں وہ ملک نقشے پر دکھائے جائیں۔جن میں احمدیوں کی کثرت ہے۔ایک زبردست ہتھیار تیار کرنے کے لئے ان کے ہاتھ میں یہ بچے دیئے گئے ہیں۔بڑے پیار اور محبت سے انہیں دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے۔اسلامی باتیں اُن کے کانوں میں ڈالی جائیں تا جب اُن کے سکھانے کا وقت آئے۔تو یہ واقعی اس کے اہل ثابت ہوں۔وزیر تعلیم ہندوستان کو قرآن کریم کا تحفہ مکرم عبدالحمید عاجز صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ :۔مورخہ ۴ دسمبر ۱۹۶۵ء کو شری ایم سی چھا گلا وزیر ہند گورداسپور تشریف لائے۔محترم مولوی عبدالرحمن صاحب امیر جماعت احمدیہ (اور) محترم صاحبزادہ صاحب ( مرزا وسیم احمد ) کے ہمراہ (خاکسار) ان سے ملنے کے لئے گیا۔محترم میاں صاحب نے چائے کے موقعہ پر ان کی خدمت میں ایک انگریزی نسخہ قرآن مجید کا پیش کیا۔176