تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 276 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 276

تاریخ احمدیت۔جلد 23 276 سال 1965ء رکھا۔جب آپ نے ابتدائی طور پر مجلس کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو ایک مرحلہ پر کسی خادم نے عرض کیا کہ معلوم ہوتا ہے کہ اب آپ بوڑھے ہو گئے ہیں۔حضور نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ میں بوڑھا نہیں ہو گیا۔دراصل مجلس انصاراللہ جوان ہو گئی ہے۔چنانچہ خدا کے فضل سے ایسا ہی ہوا اور آپ کی روحانی توجہ کی بدولت اس مجلس میں بیداری کی حیرت انگیز برقی رو پیدا ہوگئی اس کا وسیع دفتر اور ہال تعمیر ہوا، رسالہ انصار اللہ جیسے بلند پایہ تربیتی ماہنامہ کا اجراء ہوا اور عمر رسیدہ بزرگوں کی یہ تنظیم مضبوط اور مستحکم بنیا دوں پر قائم ہو کر عالم شباب میں آگئی۔صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی صدارت مئی ۱۹۵۵ء میں حضرت طلیقہ اسیح الثانی المصلح الموعود نے آپ کو صد را محسن احمد یہ پاکستان کا صدر مقرر فرمایا۔اس طرح اس نہایت اہم جماعتی ادارہ کی باگ ڈور آپ کو سونپ دی گئی اور یہ انتخاب بہت مبارک ثابت ہوا اور یہ ادارہ ہر جہت سے شاہراہ ترقی پر گامزن رہا۔ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ ۱۹۵۸ء میں آپ کی کوششوں سے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنا منٹ کا آغاز ہوا جو ۱۹۶۶ء میں آپ کے نام سے موسوم ہوا، یعنی ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ۔افسر جلسه سالانه ۱۹۵۹ء میں آپ افسر جلسہ سالانہ بنے اور نومبر ۱۹۶۵ء تک اس عہدہ پر فائز رہے۔آپ کی خلافت پر جماعت احمدیہ کا اجماع حضرت سید نا لمصلح الموعود کے وصال پر ۸ نومبر ۱۹۶۵ء کو جماعت احمدیہ کا آپ کی خلافت سیدنا پر اجماع ہوا اور ہزاروں سال کی یہ پیشگوئی ( جو قدیم اسرائیلی احادیث کے مجموعہ طالمود میں چلی آرہی تھی ) پوری ہوئی کہ : "It is also said that he (The Messiah) shall die and وو his kingdom descend to his son and grandson۔" 155 یعنی یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسیح کے انتقال کے بعد اس کی بادشاہت اسکے بیٹے اور پوتے کومل جائے گی۔