تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 209 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 209

تاریخ احمدیت۔جلد 23 209 سال 1965ء میں ایسی چنگاریاں سُلگا دیجیو کہ ان میں سے ہر ایک جب تک زندہ رہے میرزا بشیر الدین محمود احمد ہی کا مشن اور اشاعت و عظمت اسلام کی وہی تڑپ لے کر زندہ رہے۔وہ جب تک جئے اقصائے عالم پر اسلام اور اس کے نقیب و داعی محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی کا جھنڈا گاڑنے کے لئے جئے حتی کہ اسلام کے اُس بطل جلیل کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔اس طرح کہ دنیا میں صرف ایک ہی مذہب ہو اسلام۔اور دنیا بھر میں صرف ایک ہی رسول ہو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )۔اے ہمارے عظیم و کریم خدا تو ایسا ہی کر۔محبانِ اسلام کے لئے یہ حقیقت سکون بخش ہی نہیں حد درجہ اطمینان آفرین بھی ہے کہ مسلمانوں کی اس چھوٹی سی غریب جماعت کو خدائے قدوس و عظیم کی عطا کردہ بصیرت کے طفیل اپنے اس عظیم و محبوب رہنما کے بعد ایک ایسا قائد و رہنما ( حافظ میرزا ناصر احمد ) چننے کی سعادت و توفیق ملی۔جسے اپنے پیشرو والی آفاقی اور لازوال تڑپ خون میں عطا ہوئی ہے۔اور جس کی رگ رگ میں اسی جذب و عزم کے جو ہروں سے مملو خون موجزن ہے جسے اپنی آکسفورڈ کی سند فضیلت سے کہیں زیادہ نازاس سعادت واعزاز پر ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے قرآن کا حافظ ہے۔جسے انگریزی زبان پر عبور و دسترس سے کہیں زیادہ فخر اس بات پر ہے کہ وہ اُس اُم الالسنہ عربی کا ماہر ہے۔وہ پاکیزہ زبان جس میں اس کا حبیب و مطاع ( صلی اللہ علیہ وسلم ) گفتگو فرمایا کرتا تھا۔اور جسے خدائے عظیم و برتر نے اپنے آخری اور مکمل و جامع صحیفے کے لئے منتخب کیا۔جسے قومی تعلیم و تربیت کے بے پناہ تجربہ کے ساتھ ساتھ درس و تدریس اور قومی تنظیم و تعمیر کے شعبوں پر بھی کامل عبور و دسترس حاصل ہے اور جس کی آنکھوں پر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کا ایسا چشمہ چڑھایا ہوا ہے کہ وہ بھی ہر دینی و دنیوی عقدہ کا حل قرآن کریم ہی سے پیش کرنے پر ایمان ویقین رکھتا ہے۔لاریب ! وہ کامگار جماعت جسے یکے بعد دیگرے ایسے دردمند اور رہنما نصیب ہوں۔وہ اپنے مقدر کی بلندی اور سرفرازی پر جتنا بھی ناز کرے کم ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے اس ناز کی لاج رکھے۔آمین ثم آمین !“ ایڈیٹر ماہنامہ رفتار زمانہ کازبر دست خراج تحسین محترم مبارک احمد صاحب ایمن آبادی ایڈیٹر ماہنامہ رفتار زمانہ (لاہور) نے دسمبر ۱۹۶۵ء کے شمارہ میں حسب ذیل افتتاحیہ شائع کیا:۔