تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 163
تاریخ احمدیت۔جلد 23 163 سال 1965ء ترجمہ مرزا ناصر احمد۔ربوہ آپ کے واجب الاحترام والد مرزا بشیر الدین محمود احمد کی افسوسناک وفات کی خبر سے مجھے شدید صدمہ ہوا۔براہ کرم اس صدمہ عظیم پر میری طرف سے دلی تعزیت اور ہمدردی قبول فرما ئیں اور تعزیت اور ہمدردی کا یہ پیغام دوسرے افراد خاندان اور جماعت احمد یہ تک بھی پہنچا دیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح پر سکینت نازل فرمائے۔ملک امیر محمد خاں گورنر مغربی پاکستان 1 صدر لائبیریا ولیم وی ایس ٹب مین کا تعزیتی مکتوب 112 صدر لائبیریا نے انچارج لائبیریا مشن مبارک احمد صاحب ساقی کو حسب ذیل تعزیتی مکتوب لکھا:۔” جناب ساقی صاحب! میں نے ابھی ابھی حضرت محمود احمد صاحب جماعت احمدیہ کے سربراہ کی وفات کے متعلق پڑھا۔میں جماعت احمدیہ لائبیریا کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے روحانی سربراہ کی وفات پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔مہربانی کر کے میرے ان جذبات کو اپنے مرکز تک بھی پہنچادیں۔آپ کا مخلص ولیم وی۔الیس ٹب مین (صدرمملکت لائبیریا۔مغربی افریقہ ) (حضور کے وصال کی خبر ریڈیولائبیریا پر تین بار ٹیلیویژن پر دو بار نشر کی گئی اور لائبیریا کے تمام روز ناموں میں یہ خبر اشاعت پذیر ہوئی۔113 پاکستانی اخبارات میں سانحہ ارتحال اور جلیل القدر خدمات کا تذکرہ پاکستانی اخبارات نے سیدنا حضرت مصلح موعود کی رحلت کی خبر نمایاں طور پر شائع کی۔علاوہ ازیں تصاویر دے کر حضور کی گراں بہا دینی، قومی اور ملکی خدمات بالخصوص تحریک آزادی کشمیر اور قیام و استحکام پاکستان میں حضور کی زریں مساعی کا پوری فراخدلی سے تذکرہ کیا جیسا کہ درج ذیل فصیل سے معلوم ہوگا۔