تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 59 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 59

تاریخ احمدیت۔جلد 22 59 سال 1963ء پر غلط نکتہ چینی کی طرف مائل ہیں انہیں دلوں سے اسلام کی صداقت کے چشمے پھوٹ نکلیں اور اُن کی زبانیں بے اختیار ہو کر لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا ورد کرنے لگیں۔کتاب کی وسیع اشاعت 104 حکومت مغربی پاکستان کے دانشمندانہ فیصلہ پر احمدیوں کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا یہ عید مسرت تھی جس میں اُن کا جوش و خروش اور رد عمل بہت ایمان افروز اور قابل دید تھا۔پہلے تو اخبار الفضل کی تین اقساط (۸،۶،۵ جون ۱۹۶۳ء) میں اس مقدس دستاویز کا مکمل اردو متن چھاپ دیا گیا اس کے بعد صدر انجمن احمد یہ پاکستان اور مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے کتابی صورت میں اس کی نہایت وسیع پیمانے پر اشاعت کی اور اسے پورے ملک میں پہنچا دیا۔اس کے علاوہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کی ہدایت پر مولانا غلام احمد صاحب فرخ مربی سلسلہ نے پانچ ہزار کی تعداد میں اس کا سندھی ایڈیشن اور بابو شمس الدین خاں امیر صاحب جماعت احمد یہ سرحد نے اس کا پشتو ایڈیشن شائع فرمایا۔علاوہ ازیں جناب ملک مبارک احمد صاحب استاذ جامعہ احمدیہ مدیر البشری نے اسے فصیح و بلیغ عربی میں منتقل کیا۔جو انہی کے زیر انتظام رسالہ ”البشری میں چھپا اور عرب دنیا کو بھجوایا گیا۔(سندھی ایڈیشن کی اشاعت میں مندرجہ ذیل احباب نے بھی حصہ لیا۔حضرت صوفی محمد رفیع صاحب امیر جماعت احمد یہ خیر پور ڈویژن، حاجی عبدالرحمن صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع نواب شاہ، ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب صدیقی امیر جماعت احمدیہ حیدر آباد ڈویژن ، چوہدری عزیز احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع حیدر آباد، ماسٹر رحمت اللہ صاحب صدر حیدر آباد شہر ) نظارت اصلاح و ارشاد کی طرف سے ۶ / اکتوبر ۱۹۶۳ء کو کتاب کے امتحان کی تاریخ مقرر کی گئی۔10 اور اعلان کیا گیا کہ اوّل ، دوم، سوم آنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔چنانچہ حسب پروگرام ۶ نومبر ۱۹۶۳ء کو ملک گیر بنیادوں پر امتحان ہوا جس میں مغربی پاکستان کے ۲۰۱۷ ر احمدی احباب اور ۵۵۲ خواتین نے شرکت فرمائی ( مردوں میں سے کامیاب ۱۴۶۱ راور خواتین میں سے ۴۳۲)۔اس خصوصی امتحان میں مولوی عبدالمجید صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کراچی ۱۰۰ / ۹۸ نمبر لے کر اوّل آئے۔دوم پوزیشن کے حقدار مشترکہ طور پر کراچی کے جناب آفتاب احمد صاحب بسمل اور کوئٹہ کے مکرم عمر در لیں صاحب قرار پائے جنہوں نے ۹۵/۱۰۰ نمبر حاصل کئے اور سوم کوئٹہ کے مکرم محمد احمد صاحب مولوی فاضل رہے۔مولانا جلال الدین صاحب شمس خالد 106 108