تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 685 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 685

تاریخ احمدیت۔جلد 22 سے پڑھاتے تھے۔12 685 سال 1964ء (۱۱) سید زمان شاہ صاحب پہلی جنرل پریذیڈنٹ ربوہ (وفات: ۲۶ /اگست ۱۹۶۴ء) کئی سال تک امیر جماعتہائے احمد یہ ضلع جہلم کے منصب پر فائز رہے۔قریباً چھ سال تک ایم این سنڈیکیٹ ربوہ میں کام کیا۔اسی دوران کچھ عرصہ ربوہ کے جنرل پریذیڈنٹ کے فرائض بجالاتے رہے۔128 (۱۲) امریکن نواحمدی ولی کریم صاحب سابق آرتھر جے فرٹیز آف ڈیٹن (ARTHUR۔J۔FRITTS) (وفات : ۲۲ اکتوبر ۱۹۶۴ء) ڈیٹن کی احمدیہ مسجد کی تعمیر کے لئے آپ نے اپنا قطعہ زمین جماعت احمدیہ کو پیش کر دیا اور چونکہ خود معمار تھے اس لئے اس کی تعمیر میں بھی حصہ لیا۔نیز ایک ہزار ڈالر نقد دے دیئے۔علاوہ ازیں اپنادو منزلہ مکان مع سامان کے جماعت کو ھبہ کر گئے۔مسجد کے لئے پچاس نئی کرسیاں اور ایک بہت بڑا قالین خرید کر خانہ خدا میں رکھوا دیا۔آپ کی نیکی ، تقوی ، سخاوت اور احمدیت کے لئے محبت اور جانثاری اور دیگر اخلاق فاضلہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ کا کام دیں گے۔اور آپ کا نام اور آپ کے کار ہائے نمایاں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔(۱۳) کیپٹن عطاء اللہ ظہور احمد صاحب آف دوالمیال (وفات: ۱۰نومبر ۱۹۶۴ء) آپ ہی وہ خوش نصیب تھے جنہیں مورخہ ۳۱ / اگست ۱۹۴۷ء بذریعہ کار حضرت مصلح موعود کو قادیان سے پاکستان لانے کی عظیم سعادت حاصل ہوئی۔چنانچہ حضرت مصلح موعود نے ایک خطبہ جمعہ میں اس مثالی خدمت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔" جس طرح میرے قادیان سے نکلنے کا کام کیپٹن عطاء اللہ صاحب کے ہاتھ سے سرانجام پانا تھا اسی طرح ایک نئے مرکز کا قیام ایک دوسرے آدمی کے سپر د تھا جو پیچھے آیا اور کئی لوگوں سے آگے بڑھ گیا میری مراد نواب محمد دین صاحب مرحوم سے 66 ہے۔130 آپ مکرم صو بیدار فتح محمد خاں صاحب آف دوالمیال کے صاحبزادے اور مکرم میجر جنرل نذیر احمد صاحب کے بھائی تھے۔پارٹیشن سے پہلے برٹش آرمی میں بھرتی ہوئے اور ترقی کر کے کیپٹن کے عہدہ تک پہنچے۔راولپنڈی سے سروس کا آغاز کیا۔دورانِ قیام را ولپنڈی مختلف جماعتی عہدوں پر کام