تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 683
تاریخ احمدیت۔جلد 22 دیگر مخلصین سلسلہ کی وفات 683 سال 1964ء علاوہ ازیں احمدیت کے مندرجہ ذیل فدائی و شیدائی بھی اسی سال وفات پاگئے۔(۱) چوہدری منظور حسین صاحب ساکن چہورے اامغلیاں سابق امیر جماعت احمد یہ سانگلہ ہل 117 ضلع شیخوپورہ۔(وفات: جنوری ۱۹۶۴ء) (۲) شیخ محمد شریف صاحب ابن حضرت شیخ کریم بخش صاحب آف کوئٹہ مینیجنگ ڈائر یکٹر پرنس ٹرانسپورٹ کمپنی لا ہور۔( وفات : ۲۹ جنوری ۱۹۶۴ء) (۳) حافظ محمد افضل صاحب خوش نویس آرٹ کیلیگرافسٹ منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ۔حکومت پاکستان کی اولین کرنسی پر اردو کتابت کے قلمکار اور قائد اعظم سے انعام یافتہ۔( وفات : ۱۰فروری ۱۹۶۴ء) (۴) عبدالمجید خان صاحب پسر محمد ظہور خان صاحب پٹیالوی۔(وفات: ۲۶/ ۲۵ فروری ۱۹۶۴ء بمقام لندن) جماعت احمد یہ مڈل سیکس کے سیکرٹری اصلاح و ارشاد اور پھر سیکرٹری مال کے اہم عہدے آپ کے سپرد ہوئے۔جن کو تادم آخر نہایت اخلاص اور قربانی سے نبھایا۔(۵) چوہدری محمد نقی صاحب بیرسٹر فرزند حضرت نواب محمد دین صاحب۔(وفات: ۱۰/۱۹ مارچ ١٩٦٤ء) 120 چوٹی کے وکیلوں میں شمار ہوتے تھے۔غیر از جماعت احباب بھی آپ کی لیاقت اور اخلاق کے معترف تھے۔21 (1) پیر خلیل احمد صاحب نائب آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ پاکستان۔(وفات: ۲۰ مارچ ۱۹۶۴ء) حضرت پیر افتخار احمد صاحب کے صاحبزادے اور حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی کے پوتے تھے۔صدر انجمن احمد یہ کے قدیم کا رکن تھے۔122 (۷) شیخ محمد یوسف صاحب آف گجرات (وفات: یکم اپریل ۱۹۶۴ء) ایک لمبا عرصہ ٹبورا ( تنزانیہ)، کمپالہ ( یوگنڈا) اور ٹانگانیکا میں دینی خدمات بجالاتے رہے۔