تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 680 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 680

تاریخ احمدیت۔جلد 22 680 سال 1964ء اور کچی خوا ہیں خدا تعالیٰ نے دکھائیں ایک دفعہ انہوں نے سنایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مسٹر جولیس نیریرے (MR۔JULIUS NYERERE) کرسی پر بیٹھے ہیں مجھے دیکھ کر وہ کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کرسی پر مجھے بٹھا دیا۔کچھ عرصہ تک وہ اس خواب کی کوئی اور تعبیر سمجھتے رہے لیکن یہ خواب اس طرح پوری ہوئی کہ آزادی کے بعد لیجسلیٹو کونسل بنی۔اس کے افریقن ممبران کی ایک سوسائٹی تھی اور جولیس نیر میرے جو ٹا نگانیکا افریقن نیشنل یونین کے پریذیڈنٹ ہونے کے باعث لیجسلیٹو کونسل کی افریقن پارٹی کے لیڈر تھے، اس سوسائٹی کے صدر تھے۔دوسرے سال جب اس سوسائٹی کا انتخاب ہوا تو مسٹر جولیس نیر میرے کو دوبارہ صدر چن لیا گیا۔سوسائٹی کے اس اجلاس میں مسٹر جولیس نیر میرے موجود نہیں تھے۔انہیں اطلاع بھجوائی گئی۔چنانچہ وہ آئے۔انہوں نے شیخ عمری عبیدی کو جو اس وقت لیجسلیٹو کونسل کے ممبر بن چکے تھے بازو سے پکڑا اور کرسی پر بٹھادیا اور کہا یہ آپ کے چیئر مین ہیں۔گویا خواب میں جو کچھ انہوں نے دیکھا تھا خدا تعالیٰ نے اسے لفظ بلفظ پورا کر دیا۔اور یہ اسلام اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا نتیجہ تھا جسے دیکھ کر دوسرے لوگ اسلام کے گرویدہ ہورہے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف مائل ہورہے ہیں خالی دلائل کے ساتھ یہ اخلاص پیدا نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے قوت قدسیہ کی ضرورت ہے۔محترم میاں شیر محمد صاحب ریٹائرڈ چیف انسپکٹر پولیس ملایا وفات: ۲۲ اکتوبر ۱۹۶۴ء 114 میاں شیر محمد صاحب اپنے والدین کے ہمراہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی احمدی ہو گئے تھے لیکن عمر چھوٹی ہونے کی وجہ سے حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر نہ ہو سکے۔جوانی میں آپ ملایا چلے گئے اور وہیں مستقل رہائش اختیار کر لی۔آپ کا بڑا بیٹا مبارک احمد بھی ملایا میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ہے۔میاں شیر محمد صاحب نے ملایا میں پولیس میں ملازمت کی اور چیف انسپکٹر پولیس کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوئے۔جنگ عظیم دوم سے قبل قادیان آئے تھے۔ان کے اہل وعیال بھی ساتھ تھے۔انہوں نے خواجہ محمد امین صاحب کے ہاں ایک شادی کی تقریب میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے ملاقات کی جس میں حضور بھی تشریف لے گئے تھے۔آپ کے بھائی نور محمد صاحب اوورسیئر پنشنز امیر جماعت