تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 592 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 592

تاریخ احمدیت۔جلد 22 592 سال 1964ء حضرت مولانا ابراہیم صاحب کی پیدائش چک چٹھہ تحصیل حافظ آباد میں ہوئی۔آپ نے تیسری جماعت تک سرکاری مدرسہ میں تعلیم حاصل کی۔۱۸۸۴ء میں نیلا گنبد لا ہور مدرسہ رحیمیہ میں داخل ہوئے۔۹۰-۱۸۸۹ء میں دو سال تک حضرت مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی کے زیر تعلیم رہے۔۱۸۹۱ء میں آپ پہلی بار حضرت مسیح موعود کی زیارت سے مشرف ہوئے۔حضرت مولوی عبدالقادر صاحب نے آپ کو آٹھ آنے دے کر محلہ اقبال گنج لدھیانہ میں کتاب فتح اسلام لانے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بھیجا۔عصر کی نماز آپ نے حضرت اقدس کے پیچھے پڑھی۔۱۸۹۱ء سے لیکر ۱۸۹۳ ء تک مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور میں تعلیم مکمل کی۔اور ۱۸۹۳ء میں ہی آپ مدرسہ عربی شہر مندرا ریاست کچھ بھوج میں اول مدرس عربی متعین ہوئے۔۱۸۹۴ء میں یہیں آپ نے کسوف و خسوف کا آسمانی نشان دیکھا اور آپ کی توجہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف ہوگئی اور گاہے گا ہے قادیان جانے لگے۔جہاں آپ اپنے پرانے دوستوں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب تراب (عرفانی)، حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت قاضی امیر حسین صاحب سے ملتے اور ہر بار قادیان آنے کے ساتھ آپ سلسلہ احمدیہ کے قریب تر ہوتے جاتے تھے۔اور جماعت کے ساتھ آپ کا تعلق روز بروز پختہ ہوتا جارہا تھا۔۱۹۰۳ء میں جب آپ قادیان پہنچے تو آپ کے ایک سوال کے جواب میں حضرت اقدس علیہ السلام نے آیت وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ (البقرة: ۱۵۶) کی ایسی ایمان افروز تفسیر بیان فرمائی کہ آپ نے پختہ ارادہ کر لیا کہ دوبارہ قادیان آؤں گا تو ضرور بیعت کے لئے تیار ہو کر آؤں گا۔۱۹۰۴ء میں آپ نے مسئلہ نبوت کے متعلق پوری تحقیقات کر کے اپنی تسلی کر لی اور ۱۹۰۵ء کے شروع میں آپ بیعت کے لئے مصمم ارادہ کر کے قادیان جا پہنچے۔حضرت اقدس کو آپ کے متعلق اطلاع کی گئی۔حضرت اقدس کی طبع مبارک ان دنوں ناساز تھی۔حضور چار پائی پر تشریف فرما تھے وہاں کوئی خالی کرسی یا موڑھا وغیرہ نہیں تھا آپ نیچے بیٹھنے کے لئے جھکے ہی تھے کہ حضور نے ارشاد فرمایا آپ میرے پاس چار پائی پر بیٹھ جائیں۔آپ جھجکتے ہوئے پاؤں نیچے لٹکا کر بیٹھ گئے مگر حضور نے کمال مہربانی سے ارشاد فرمایا۔مولوی صاحب میری طرح چار پائی پر پاؤں رکھ کر بیٹھ جائیں۔چنانچہ آپ تعمیل حکم میں بیٹھ گئے اور عرض کیا کہ حضور نے تین چار روز یہاں قیام کرنے کا ارشاد فرمایا تھا آج چوتھا دن ہے حضور میری بیعت لے لیں۔حضور نے ہاتھ بڑھایا اور بیعت لے لی۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب جو وہاں تشریف فرما تھے اس نظارہ سے بہت ہی متاثر ہوئے اور -