تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 440 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 440

تاریخ احمدیت۔جلد 22 440 سال 1964ء نہیں بلکہ ان اصلاحات کی تدفین کے بعد بعض تخریب پسند سیاست دانوں کے ہاتھوں ایک اور گہرا زخم جو نظام تعلیم اور تعلیمی ارتقاء کو پہنچا ہے وہ ناسور کی طرح عرصہ تک رستا ر ہے گا۔آپ نے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے آلہ کار بنانے کی بعض سیاست دانوں کی کوششوں کو قابل مذمت ٹھہراتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ہماری آئندہ نسل کا یہ ایک بنیادی حق ہے کہ اسے تعلیمی اور علمی نشو ونما کے لئے کھلی صاف اور سیاسی تپ دق سے پاک فضا مہیا کی جائے تاس کی قو تیں منتشر نہ ہوں اور تعلیمی انہاک میں کمی نہ آئے اور وہ صحیح معنوں میں زندگی کے جدید تقاضوں سے عہدہ برآ ہونے کے قابل ہوسکیں۔آپ نے اس امر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس کے فضل سے ہمیشہ کی طرح تعلیم الاسلام کالج اس ذہنی تکذ راور سیاسی بے راہ روی سے ہر طرح محفوظ رہا۔آپ نے ملک کے طلباء کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ملک کے تمام طلباء فطرۃ شریف، مؤذب اور ملک و قوم کے لئے غیرت رکھنے والے ہیں۔بشر طیکہ صحیح اور مناسب رنگ میں انہیں اپنے فرائض کا احساس دلایا جائے۔اس ضمن میں آپ نے تعلیم الاسلام کالج کی نمایاں خصوصیات اور اس میں طلبہ کی صحیح خطوط پر تعلیم وتربیت کے خصوصی انتظامات اور ان کے خوشکن نتائج پر روشنی ڈالی۔آپ نے بتایا کہ ہماری اس درس گاہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعلیم و تربیت کے فرائض عبادت کے رنگ میں سرانجام دیئے جاتے ہیں جہاں رنگ اور مذہب، افلاس اور امارت، اپنے اور بیگانے کی تفریق نہیں، جہاں طلبہ کو مقدس قومی امانت سمجھا جاتا ہے، جہاں ماحول خالص اسلامی اور اخلاقی ہے نہ کہ سیاسی ، جہاں منتہائے مقصود خدمت ہے نہ کہ جلب منفعت، جہاں غریبی عیب نہیں اور امارت خوبی نہیں۔آپ نے اس امر پر زور دیا کہ اپنے مثالی ادارے کی کماحقہ حوصلہ افزائی ضروری ہے۔جس کے ذرہ ذرہ پر اس کے فدائی اساتذہ اور طلبہ نے خونِ دل سے محنت اور اخلاص کی داستانیں لکھی ہیں۔آپ نے بتایا یہاں اساتذہ ستی شہرت کی خاطر اپنے فرائض کے تلخ پہلوؤں سے اغماض نہیں برتے اور نہ ہی طلبہ سٹرائیک کی قسم کے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ذرائع استعمال کرتے ہیں۔آپ نے مطالبہ کیا کہ ہماری روز افزوں ضروریات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ حکومت ہماری سالانہ گرانٹ / ۱۸۰۰۰ روپے سے بڑھا کر کم از کم ایک لاکھ کر دے اور بلڈنگ میں بھی معقول اضافہ - کیا جائے تا کہ ہم اپنے توسیع کے پروگرام کو جلد عملی جامہ پہنا سکیں۔بعد ازاں آپ نے کالج کے شاندار نتائج علمی وادبی اور دیگر تعمیری سرگرمیوں نیز کھیلوں کے میدان میں کالج کی شاندار کامیابیوں پر