تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 402
تاریخ احمدیت۔جلد 22 ربوه 402 اخبارالفضل ۱۷ / مارچ ۱۹۶۴ء رقمطراز ہے:۔سال 1964ء اظہار تشکر کے طور پر اہل ربوہ نے ۱۴ مارچ ۱۹۶۴ ء کا مبارک دن اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ و متضرعانہ دعاؤں میں گزارا۔مساجد میں نمازوں کے دوران انہوں نے خاص توجہ اور التزام سے ں اور دعائیں مانگیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اپنے پیارے بندے محمود سید نا حضرت المصلح الموعود ایدہ اللہ الودود کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور حضور کا نہایت مقدس و با برکت سایہ ہمارے سروں پر تادیر سلامت رکھے اور تمام جماعت ہی نہیں تمام جہان کو ان عظیم الشان برکات سے جو حضور کے وجود کے ساتھ وابستہ ہیں اور جنہیں ہم پچاس سال سے مشاہدہ کرتے چلے آرہے ہیں متمتع فرماتا چلا جائے حتی کہ اسلام دنیا میں پورے طور پر غالب آ کر روئے زمین کے تمام انسانوں کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لا جمع کرے۔آمین اللهم آمین احباب نے اس روز اپنے طور پر دنیا میں غلبہ اسلام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے اور نظام خلافت کے ساتھ دلی وابستگی کے ساتھ ساتھ اس کی مضبوطی اور استحکام کے لئے نسلاً بعد نسل جد و جہد کرتے چلے جانے کے عہد کی تجدید بھی کی۔اور خدا تعالیٰ سے اس امر کے لئے بھی دعائیں مانگیں کہ وہ اپنے فضل و رحم سے انہیں اپنے اس عہد کو پورے عزم و ہمت کے ساتھ نبھاتے چلے جانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اللهم آمین آمین ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی اس تحریک میں کہ اُس روز پچاس سال پورے ہونے پر پچاس جانور بطور صدقہ ذبح کئے جائیں احباب جماعت نے از خود والہانہ انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہت بڑی رقم جمع ہوگئی۔چنانچہ اس روز لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کے زیر اہتمام پچاس بکرے بطور صدقہ ذبح کر کے ان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔نیز لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شام کو میٹھے چاولوں کی دیگیں پکا کر غرباء کو کھانا بھی کھلایا۔مزید برآں ربوہ کے بعض محلہ جات میں احباب نے مل کر اور علی الخصوص گول بازار کے دوکانداروں نے متعدد دیگوں میں میٹھے چاول پکوا کر شکرانہ اور اظہار مسرت کے طور پر انہیں بچوں میں تقسیم کروایا۔شام کو مسجد مبارک، دفاتر صدر انجمن احمدیه، دفاتر تحریک جدید اور بعض ادارہ جات کی عمارتوں پر