تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 323 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 323

تاریخ احمدیت۔جلد 22 323 سال 1963ء آپ کے ایک پوتے محترم محمد سلطان خان صاحب کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے داماد ہونے کا بھی شرف حاصل ہے۔مکرم ملک سلطان رشید خان صاحب نے ایک اور خط میں لکھا ہے کہ جب حکومت نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب "سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب“ ضبط کر لی تو ابا جان کو اس بات کا بہت دکھ ہوا۔آپ نے امیر محمد خان صاحب گورنر پنجاب کو ردعمل میں ناراضگی کا خط لکھا تھا اور ان سے ملنے کی کوشش کی۔لیکن گورنر صاحب نے آپ سے ملنے سے احتراز کیا اور اپنی جگہ اپنے عزیز ملک نواب دین کو ملاقات کی ہدایت کی۔محترم ملک صاحب نے اس ملاقات میں اپنے جذبات کا زبانی اور تحریری رنگ میں بھی اظہار کیا۔