تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 291 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 291

تاریخ احمدیت۔جلد 22 291 سال 1963ء 133 سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے آخری سفر لاہور کے دوران احمد یہ بلڈنگکس میں رونق افروز تھے حضرت مولانا صاحب کو ان مبارک ایام میں بھی بارگاہ اقدس میں حاضر ہونے اور حضور کی ایمان افروز مجالس سے استفادہ کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد اپنے وطن را جیکی آگئے جہاں سے حضرت خلیفہ اول نے بذریعہ خط آپ کو قادیان بلا لیا اور تعلیم الاسلام ہائی سکول میں پانچویں سے لیکر دسویں تک قرآن کریم اور عربی کتب نصاب کی تعلیم پر مقرر فرمایا اس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب دسویں جماعت میں اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔۳۱ جنوری ۱۹۰۹ء کو حضرت خلیفہ اول نے نمائندگان جماعت کے سامنے خلافت سے متعلق پر جلال تقریر فرمائی اور خواجہ کمال الدین اور مولوی محمد علی صاحب وغیرہ سے دوبارہ بیعت لی۔آپ اس مجلس میں موجود تھے۔اس واقعہ کے کچھ عرصہ بعد اسی سال آپ حضرت خلیفہ اول کی طرف سے لاہور میں درس و تدریس اور تعلیم و تبلیغ کی غرض سے مقرر کئے گئے۔جہاں آپ کو چار پانچ سال تک احمد یہ بلڈ ٹیکس میں درس قرآن دینے کا موقعہ ملا۔آپ نے سالہا سال تک حضرت میاں عبدالعزیز مغل صاحب کے مکان مبارک منزل پر بھی قرآن مجید کا درس دیا۔ان دنوں خواجہ کمال الدین صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب آپ سے قرآن کریم ، احادیث اور بعض اور دینی کتب پڑھا کرتے تھے۔خواجہ صاحب نے حضرت امام ابن قیم کی کتاب زاد المعاد اور نحو کا رسالہ ضریری آپ سے پڑھا۔حضرت قریشی حکیم محمد حسین صاحب ( موجد مفرح عنبری ) اور میاں شمس الدین صاحب تاجر چرم آپ کے خاص شاگردوں میں سے تھے۔ابھی آپ لاہور میں نئے نئے پہنچے تھے کہ پادری غلام مسیح نے ایک بڑا پوسٹر شائع کیا جس میں مسلمانوں کو فضیلت مسیح پر مباحثہ کا چیلنج کیا اور لکھا کہ وہ قرآن کریم کے ذریعہ حضرت مسیح کی فضیلت تمام انبیاء پر ثابت کریں۔لیکچر کا انتظام نیلا گنبد کے پاس ایک بڑے ہال میں کیا گیا۔عیسائیوں کے اعلانات اور اشتہارات کی وجہ سے مسلمان بھی اپنے علماء کو لے کر پہنچے اور ہال باوجود کافی وسیع ہونے کے بھر گیا۔حضرت مولانا صاحب احمدی احباب کی معیت میں سٹیج کے قریب ہی تشریف فرما ہوئے۔جلسہ کی صدارت لاہور کے بڑے بشپ نے کی۔بہت سے انگریز پادری