تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 276 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 276

تاریخ احمدیت۔جلد 22 276 سال 1963ء رکھ دیں۔احمدی اپنے منتخب حصہ میں کام کریں گے۔ثالثوں کو فیصلہ کرتے ہوئے بھی لطف آئے گا اور آپ کو فیصلہ سنتے ہوئے بھی سرور ملے گا۔اس مقابلہ سے اسلام کی قوت اور شوکت بڑھے گی اور آپ کی مقابلہ کی عادت کو بھی تسکین ہوگی۔کام کے لئے مقابلہ کرو محض نام کے لئے مت کرو۔مسلمانوں کی قوم آپ کی بہت ہی احسان مند ہوگی اگر آپ ایسے مقابلہ کی طرح ڈالیں۔توفی کی لفظی بحثیں بہت ہو چکی ہیں وفات مسیح کا عقیدہ اب حقیقت ثانیہ ہو چکا ہے۔اب سرسبز نہیں ہو سکتا۔عیسائیوں کے ہاں اب اس عقیدہ پر تمسخر کیا جا رہا ہے۔آپ خواہ مخواہ حیات مسیح کو ثابت کر کے مسیح کی الوہیت دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں۔اگر الوہیت مسیح ہی کی اشاعت منظور ہے تو اس کے لئے مسلم پلیٹ فارم یا مسلم پرلیں بجائے کرسچین پلیٹ فارم اور کرسچین پریس زیادہ موزوں ہوگا ، اس اشتہار نے علاقہ بھر میں احمدیت کی دھاک بٹھادی۔جلسہ سالانہ پر ایک دفعہ فراہمی اجناس کی تحریک ہوئی تو آپ نے نمک مرچ کا خرچ اپنے ذمہ طے کیا۔آپ تحریک جدید کے انیس سالہ دور اول کے مجاہدوں میں سے تھے آپ کا نام ”پانچ ہزاری مجاہدین کے صفحہ ۷۶ اپر درج ہے۔بڑے صائب الرائے تھے۔ہمدردی خلائق ان کا خاص وصف تھا۔بیماروں کی تیمار داری اور مہمان نوازی کا خیال رکھتے تھے۔خود اپنی آنکھوں میں گروں کی مرض میں مبتلا ر ہے اور قریباً گیارہ مرتبہ بڑے بڑے ڈاکٹروں اور یورپین سول سرجنوں سے آپریشن بھی کرائے۔اس دوران جملہ موثر ادویات یونانی و انگریزی جو اُن کے تجربہ میں مفید ثابت ہوئیں ان کا ایک مرکب سفوف تریاق چشم ایجاد کیا جو ۱۹۲۰ء سے آخری عمر تک کم منافع اور ایک ہی قیمت پر دیتے رہے جس کے پیچھے محض خدمت خلق کا جذ بہ کار فرما تھا۔آپ کو حکمت کے ساتھ شروع سے ہی خاص دلچسپی اور لگاؤ تھا۔اکثر کشتہ جات بہت محنت اور جانفشانی سے تیار کرتے تھے۔دوسرے حکماء سے تبادلہ خیالات کر کے اپنے تجربات کا ذکر کرتے اور ان کو اپنے طریق علاج کے قائل کر دیتے جس سے وہ آپ کی محنت شاقہ اور خالص ادویات کی فراہمی کی جستجو کے مداح ہو جاتے۔آپ کی گفتگو میں معقولیت اور منطقی پہلو نمایاں رہتا تھا، وکلاء، ڈاکٹر اور علمی ذوق رکھنے والے علمی طبقہ سے آپ کے خصوصی روابط و مراسم تھے۔کسی بڑے سے بڑے مخالف سے کبھی مرعوب نہیں ہوئے ہمیشہ بے دھڑک اور نڈر ہو کر خدا کا