تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 14 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 14

تاریخ احمدیت۔جلد 22 14 سال 1963ء زندگیاں وقف کر رکھی ہوں۔پس دوست زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے بچوں کی زندگیاں وقف کریں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اگر کوئی نجات چاہتا ہے اور حیات طیبہ یا ابدی زندگی کا طلبگار ہے تو وہ اللہ 14 کے لئے اپنی زندگی وقف کرے“۔الخ مجلس مشاورت میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر نے تحریک جدید کی عظیم الشان عالمی مساعی پر بہت دلچسپ اور اثر انگیز پیرا یہ میں روشنی ڈالی اور بتایا کہ دنیا کے۳۲ ممالک میں ہمارے مرکزی مشن موجود ہیں جن کی تعداد ۶۲ ہے۔کل مبلغین تحریک جدید ۹۰ ہیں جن میں سے ۶۹ کے قریب ممالک بیرون میں مصروف جہاد ہیں۔تحریک جدید کے زیرانتظام اب تک ۲۹۱ مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔انہوں نے غیر زبانوں میں سلسلہ کے لٹریچر کی اشاعت کا تذکرہ بھی فرمایا۔نمائندگان شوری نے حضرت مصلح موعود کی خدمت میں سفارش کی کہ صدرانجمن احمد یہ پاکستان اور انجمن تحریک جدید کے بجٹ بابت ۶۴-۱۹۶۳ء تفصیل ذیل منظور فرمائے جائیں جسے حضور نے مع دیگر تمام سفارشات کے شرف قبولیت بخشا۔15- بجٹ صدر انجمن احمد یه آمد و خرچ (۲۶۷۸۷۷۸) بجٹ انجمن تحریک جدید آمد و خرچ (۳۰۴۸۳۰۰) مجلس کی آخری نشست میں صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے تحریک دعا کی غرض سے حضرت مصلح موعود کی صحت سے متعلق ڈاکٹری رپورٹ پیش کی کہ حضور کی علالت کی کیفیت ایک ہی حالت میں رہی ہے نہ تو بظا ہر ترقی محسوس ہوئی ہے نہ کوئی کمی بایں ہمہ حضور اہم جماعتی امور میں براہ راست ہدایات جاری فرماتے ہیں۔جماعت کے نام پیغامات جو چھپتے ہیں خود لکھواتے ہیں نیز صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے جو ضروری معاملات حضور کے سامنے پیش ہوتے ہیں ان پر بنفس نفیس احکام صادر فرماتے ہیں۔حضور کے علاج کی نسبت بتایا کہ ڈنمارک کے مشہور ڈاکٹر میتھی سن (Methi Sun) اور ان کے اسٹنٹ کو اکتوبر ۱۹۶۲ء میں بلوایا گیا تھا۔وہ فزیکل تھراپی (physical therapy) یعنی مالش کے ذریعہ علاج کے ماہر ہیں۔چند روز انہوں نے مالش اور ورزشوں کے ذریعہ علاج کیا مگر اس طریق علاج سے صرف پہلے ہفتہ کچھ فائدہ محسوس ہوا۔کینیڈا کے ایک مشہور ماہر اعصاب سے بھی رابطہ