تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 267 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 267

تاریخ احمدیت۔جلد 22 267 سال 1963ء حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب پنشنر ۱۱ ولادت ۲۱ جولائی ۱۸۹۶ ء بیعت : ۱۹۰۵ ء وفات : ۱۴ را گست ۱۹۶۳ء آپ ماچھیواڑہ ضلع لدھیانہ میں حضرت حکیم محمد عبد اللہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو ایک نامور حکیم تھے۔(ماچھیواڑہ کے اولین احمدی جناب فرزند حسین صاحب ولد علی نواز صاحب تھے جن کا نام رجسٹر بیعت اولیٰ میں نمبر ۴۶ پر موجود ہے ) آپ نے ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔مشن ہائی سکول لدھیانہ میں میٹرک تک پڑھے اور ڈاکٹری نمایاں امتیاز کے ساتھ ویٹرنری کالج لاہور سے پاس کی۔بہت دعا گو بزرگ تھے دوسری یا تیسری جماعت میں تھے کہ نماز با قاعدگی سے پڑھنی شروع کی اور پھر کوئی ناغہ نہیں ہوتا تھا اور بالآخر نماز عصر پڑھتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ابھی مڈل کے طالب علم ہی تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی۔آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عاشق صادق تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبارک مجالس سے فیض حاصل کرنے اور حضرت خلیفہ اول کے درس قرآن و حدیث سے استفادہ کرنے کے قیمتی مواقع آپ کو میسر آئے۔قرآن مجید کی تلاوت اور اسلامی تعلیم پر کار بند ہونا آپ کی زندگی کالائحہ عمل تھا۔اپنے تمام بچوں کو خود قرآن مجید با ترجمہ سکھلایا۔ان کی تربیت واصلاح کے لئے کوشاں رہتے اور نمازوں کی پابندی کی سخت تاکید کرتے تھے۔سلسلہ احمدیہ اور نظام خلافت سے غیر متزلزل تعلق اور وابستگی تھی۔تبلیغی اور تربیتی کاموں میں پورے جوش و خروش سے حصہ لیتے۔تبلیغ کا انداز انتہائی موثر اور دلنشین تھا۔جہاں بھی رہے شہر و دیہات کے نیک خصلت لوگوں کے نام اخبار الفضل جاری کرواتے رہے۔انہیں تفسیر کبیر اور دیگر کتب خرید کر دیتے تھے۔یہ بات آہستہ آہستہ سعید روحوں کی سلسلہ احمدیہ سے وابستگی کا ذریعہ بن جاتی تھی۔اخلاق اور قلب و نظر کی طرح دستر خوان بھی وسیع تھا۔مہمان کے آنے پر بڑی خوشی کا اظہار کرتے۔جب تک ملازمین کو کھانا نہ دے دیتے۔خود نہ کھاتے تھے۔ہر طبقہ و خیال کے لوگ یکساں طور پر آپ کے گرویدہ تھے اور آپ کے وجود کو اسلام واحمدیت کا کامل نمونہ سمجھتے تھے۔سلسلہ کی ہر تحریک میں نہ صرف خود حصہ لیا بلکہ اپنے بچوں اور دیگر عزیز واقارب کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کی۔خاندان حضرت مسیح موعود سے بے حد انس تھا۔خلافت کے شیدائی تھے۔