تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 236
تاریخ احمدیت۔جلد 22 236 سال 1963ء گزار دی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے اور پسماندگان پر فضل عظیم نازل کرے۔آمین یا رب العالمین۔29 مکرم و محترم آدم خان صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ مردان تحریر کرتے ہیں:۔قاضی محمد یوسف صاحب سے میرا تعلق ایسے وقت میں ہوا جب کہ وہ اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو چکے تھے۔میں نے ان کو تبلیغ حق میں بڑا نڈر اور بے حد مخلص پایا۔تقسیم پاکستان سے قبل پشاور کا واقعہ ہے کہ سمندر خاں نامی ایک بد بخت انسان نے قاضی صاحب کے خلاف افترا باندھا کہ انہوں نے نعوذ باللہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی ہے۔اس افترا کو پیغام صلح میں شائع کر دیا گیا۔باقی اخبارات نے بھی اس کی تشہیر کی۔گو حضرت قاضی صاحب نے اس کی تردید میں بیانات شائع کئے لیکن ایک شخص نے قصہ خوانی بازار میں قاضی صاحب پر پستول سے حملہ کر دیا خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ وہ کارتوس مس ہو گیا اور قاضی صاحب نے حملہ آور کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔معاملہ حکومت تک گیا اور وہ شخص قید ہوا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے قاضی صاحب کی بریت کردی۔حضرت قاضی صاحب ہوتی میں رہتے تھے۔لیکن ان کو ہر جگہ احمدی جماعتوں میں مساجد بنوانے کی دھن لگی رہتی تھی۔ایبٹ آباد کی مسجد کی تعمیر میں ان ہی کی مساعی اور ہمت کا خاص دخل ہے۔اکثر تبلیغی سفر کرتے رہتے تھے میں نے ان کے ساتھ ایک تبلیغی سفر کیا اور اس امر کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ہر جگہ ان کی تائید و نصرت کے لئے غیر معمولی انتظام کر دیتا تھا۔مکرم چوہدری جمال احمد صاحب قادیانی واقف زندگی چیچہ وطنی حضرت قاضی صاحب کی سیرت کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے رقمطراز ہیں۔جن خوش قسمت پھلوں نے شمع مسیح کے پروانے بن کر نجوم“ کا مقام پایا۔تھوڑے ہی دن گزرے کہ ان میں سے ایک درخشندہ ستارہ اپنی منزل مراد کو پہنچا۔یعنی حضرت قاضی محمد یوسف صاحب پراونشل امیر جماعت احمد یہ سابق صوبہ سرحد وفات پا کر اپنے حقیقی مولی کے پاس جا پہنچے۔مجھے آپ کو کچھ عرصہ تک قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آیا مگر اس مختصری رفاقت نے میرے قلب و نظر پر بہت گہرے نقوش اجاگر کئے۔جہاں آپ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک قابل مصنف، قابل مبلغ، اعلیٰ درجہ کے منتظم، بہترین نگران اور امین تھے وہاں آپ کو اپنے پختہ ایمان اور بصیرت کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقام اور درجہ کے ساتھ گہرا رابطہ بھی تھا اور اس معاملہ میں آپ 30