تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 222
تاریخ احمدیت۔جلد 22 222 (۷) بابو غلام غوث صاحب ویٹرنری اسسٹنٹ (۸) غلام رسول صاحب باورچی امرتسر سال 1963ء (۹) عبدالعزیز صاحب ٹیلر ماسٹر میرٹھ (۱۰) عبدالعزیز صاحب مدرس ایمن آباد (۱۱) حافظ محمد حسین صاحب ڈنگوی (۱۲) میاں شہاب الدین صاحب لدھیانہ (۱۳) حیدرشاہ صاحب گرداور شورکوٹ ضلع جھنگ (۱۴) حسین صاحب۔ساکن کھٹالہ (۱۵) میاں شادی خاں صاحب تاجر سیالکوٹ (۱۶) مولوی یار محمد صاحب مخلص قادیان (۱۷) مولوی عبداللہ صاحب (۱۸) نعمت خاں صاحب محکمہ پلیگ گورداسپور (۱۹) میاں خیر الدین صاحب ساکن سیکھواں ضلع گورداسپور (۲۰) محمد افضل خادم احمدی جماعت ایڈیٹر مینجر اخبار بدر اگلے سال ۳ستمبر ۱۹۰۴ء کو لاہور کے احاطہ داتا گنج بخش میں بمقام منڈ وہ میلا رام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مشہور لیکچر ہوا۔جو آپ نے بھی سنا۔اور دوسرے دن ۴ ستمبر کو حضور علیہ السلام کے ساتھ دوبارہ گورداسپور گئے۔اس دفعہ جماعت احمدیہ پشاور کے قریباً بیس افراد آپ کے ہمراہ تھے۔وہاں ایک ہفتہ سے زائد قیام رہا۔ازاں بعد مئی ۱۹۰۶ ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے رخصتانہ کے موقعہ پر قادیان گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ مبارک میں آپ کو آخری بار نومبر ۱۹۰۷ء میں وہاں پندرہ دن تک قادیان دارالامان کی برکات سے متمتع ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔۲۸مئی ۱۹۰۸ء کو آپ نے مسجد مبارک میں بعد از نماز ظہر حضرت مولانا نورالدین خلیفتہ المسح الاول کی بیعت کی پھر دسمبر ۱۹۰۸ء کے جلسہ سالانہ پر گئے۔پھر قریباً ہر سال قادیان جاتے رہے۔جلسہ سالانہ ۱۹۱۲ء کے موقعہ پر آپ نے اپنی پشتو کتب کا مجموعہ ” ابلاغ حق حضرت خلیفہ اول