تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 89 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 89

تاریخ احمدیت۔جلد 22 89 سال 1963ء تم کو سب نظارے دکھائیں گے اور دیں گے۔میں نے خواہش ظاہر کی کہ مجھے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ جوانی کی حالت میں صحت کاملہ کے ساتھ دکھائے جائیں۔چنانچہ میں نے حضور کو کامل صحت کے ساتھ کام کرتے دیکھا۔پھر آواز آئی کوئی اور خواہش ہے۔خاکسار نے خواہش کا اظہار کیا کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت ہو جائے تو بہت اچھا ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کروائی گئی پھر آواز آئی کوئی اور خواہش ہے تو کہو خاکسار نے کہا کہ اگر حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہو جائے تو بہت مشکور ہوں گا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔میں دل میں بہت خوش ہوا اور خدا تعالیٰ کا شکر یہ ادا کیا۔پھر بعد میں خواب میں کہا گیا کہ دیکھو تم نے اس مبارک تحریک میں شامل ہونے کا ارادہ کیا تو خدا تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کا اندازہ نہیں کر سکتے کہ وہ تم لوگوں کے ساتھ کس طرح شاندار سلوک کرے گا۔اس کے علاوہ بھی دوستوں کو اس مجاہدہ کے بابرکت ہونے کے متعلق بہت سی خوا ہیں آئی ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان عاجزانہ دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمارے گھروں کو اپنے نور، برکت، فضل اور رحمت سے بھر دے اور ہماری اولا دوں کو ان حسنات میں حصہ دار بنائے جو کسی شخص کو خدا تعالیٰ کی رحمت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے طفیل حاصل ہوسکتی ہیں۔آمین جن دوستوں نے اس تحریک میں نام نہیں لکھوائے ان سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی ان ایام میں کثرت سے دعائیں کریں اور درود شریف پڑھیں اور حتی الوسع نماز تہجد پڑھنے کی کوشش کریں تا کہ وہ بھی ایک حد تک ان برکات میں حصہ دار بن سکیں۔خاکسار مرزا ناصر احمد صدر - صدر انجمن احمدیه 158 اس مبارک تحریک پر خدا کے فضل سے برصغیر پاک و ہند کے قریباً آٹھ ہزار خلصین احمدیت نے با قاعدہ شمولیت اختیار فرمائی۔(اخبار بدر ( قادیان) نے یکم اگست ۱۹۶۳ء کے پرچہ میں شامل ہونے والے درویشان قادیان اور دیگر بھارتی احمدیوں کی فہرست شائع کی تھی ) اور ان کے ذوق وشوق اور جوش و خروش کو دیکھ کر اُن کے ماحول میں بھی دین سے لگاؤ اور درود شریف کے ورد کا بہت چرچا ہوا اور ان کے بچوں نے بھی روحانی رنگ کے اس پر کیف چلہ کے ایام میں کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھا اور جب یہ چالیس روزہ مجاہدہ بظاہر اختتام پذیر ہوا تو لمبا عرصہ با قاعدگی سے نماز تہجد ادا کرنے