تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 87 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 87

تاریخ احمدیت۔جلد 22 87 سال 1963ء انصار اللہ ضلع حیدر آباد کا اجتماع ، مسجد کا سنگ بنیاد اور استقبالیہ تقریب اگر چہ سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی لمصلح الموعود ان دنوں اپنی علالت اور ناسازی طبع کے باعث براہ راست جماعتی جلسوں سے خطاب نہیں فرماتے تھے لیکن آپ کی دعاؤں کے یہ حیرت انگیز اثرات دیکھنے میں آئے کہ نہ صرف جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی تعداد میں ہر سال غیر معمولی اضافہ ہوا بلکہ انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کی ذیلی تنظیموں کے اجتماعات سے پوری جماعت میں زبر دست حرکت پیدا کر ڈالی۔یہ اجتماعات، دعاؤں اور ذکر الہی کے روح پرور اور دینی ماحول میں ہوتے اور جماعت میں ایک نہایت پاک اور روحانی تبدیلی کا موجب بنتے تھے۔اس سال ۲۷ - ۲۸ جولائی ۱۹۶۳ء کو حیدر آباد (سندھ) میں انصار اللہ ضلع حیدرآباد کا اجتماع منعقد ہوا۔جس میں خیر پور اور حیدر آباد ڈویژن کی پچاس سے زائد مجالس کے قریباً چھ صد انصار نے شمولیت فرمائی یہ اجتماع علمی، دینی، روحانی اور تربیتی اعتبار سے سندھ کے پہلے تمام اجتماعات سے سبقت لے گیا۔اجتماع کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس میں (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے بھی شرکت فرمائی اور بہت ایمان پرور اور بصیرت افروز خطابات سے نوازا۔اجتماع کے موقع پر آپ نے ضلع حیدر آباد اور ضلع تھر پارکر میں آباد مسیحیوں اور ہندوؤں میں منظم تبلیغ کی طرف خصوصی توجہ دلائی اور اس ضمن میں ایک ٹھوس اور جامع سکیم احباب کے سامنے رکھی۔اجتماع کے اختتام پذیر ہونے کے بعد آپ نے (۲۸ جولائی کو ) پانچ بجے سہ پہر مسجد حیدر آباد کا سنگ بنیا درکھا۔ساڑھے پانچ بجے شام ڈاکٹر عبدالسلام خاں صاحب ایم بی بی ایس ، ڈی ایم آرای نے اپنی کوٹھی واقع لطیف آباد میں حضرت صاحبزادہ صاحب کے اعزاز میں وسیع پیمانہ میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں احباب جماعت کے علاوہ حیدر آباد کے ہر طبقہ کے معززین نے شرکت کی اور آپ سے ملاقات کر کے مختلف علمی موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔ایک نہایت مبارک تحریک دعا اور اس کی عظیم برکات سید نا حضرت مصلح موعود کی ذات مقدس سے مخلصین جماعت کو جو بے مثال اور والہانہ محبت وعقیدت