تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 604 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 604

تاریخ احمدیت 604 جلد 21 کے مضمون میں یونیورسٹی بھر کی لڑکیوں میں اول رہ کر ایم بی مبارک علی محمد حسین گولڈ میڈل حاصل کیا۔2۔تیسرے کل پاکستان بین الکلیاتی انگریزی مباحثہ منعقد ہ 11 جنوری 1962ء بمقام منگمری تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے انگریزی مباحثہ کی ٹرافی جیت لی۔3- عبدالحلیم صاحب صادق ( پسر میاں عبدالرحمن صاحب صراف پنڈی چری ضلع شیخو پورہ) ایف ای ایل کے سالانہ امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے اور جسٹس محمد جان گولڈ میڈل“ کے حقدار قرار پائے۔20 4 مکرم چوہدری رشید احمد صاحب جاوید بی اے آنرز تعلم تعلیم الاسلام کا لج ربوہ ”آل پاکستان انٹر کالجیٹ تحریری مقابلہ منعقدہ اردو کالج کراچی میں دوم قرار پائے۔5 مکرم چوہدری محمود احمد صاحب شاد آف ربوہ بی ایس سی ملینیکل انجینئر نگ کے امتحان میں 1128 نمبر لیکر یو نیورسٹی بھر میں اول رہے۔276 6- آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے چیمپین شپ جیت لی۔7- تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے گورنمنٹ کالج جہلم میں 29 جنوری کو منعقدہ کل پاکستان سالانہ اردو مباحثہ کی ٹرافی جیت کی مباحثہ میں جاوید حسن (ابن چوہدری محمد علی صاحب) اول اور عطاء المجیب صاحب ( ابن مولانا ابوالعطاء صاحب ) سوئم رہے۔8۔تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے صوبہ بھر کے متعدد کالجوں کے انگریزی مباحثہ منعقدہ گورنمنٹ کالج جو ہر آباد میں ٹرافی جیت لی فضل احمد صاحب نے دوسری اور خالد ملک صاحب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔270 9- جامعہ نصرت ربوہ کی طالبہ محترمہ امتہ الباسط صاحبہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے اردو مضمون نویسی 279- کے مقابلہ میں دوئم اور محترمہ قمر النساء صاحبہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔10- برطانیہ کے مشہور سائنسی ادارہ ' دی انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اینڈ فزیکل سوسائٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو میکسول میڈل پیش کیا گیا۔20 11 - کیرنگ اُڑیسہ کے ایک ہونہار احمدی نوجوان مکرم مزمل خاں صاحب (ابن آفتاب الدین خاں صاحب) نے آئی ایس سی سائنس کے امتحان میں یو نیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی۔12 - مکرم لطف الرحمن صاحب محمود (ابن میاں عطاء الرحمن صاحب پروفیسر تعلیم الاسلام کالج ربوہ) بی ایڈ میں 736 نمبر لیکر پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے۔281-